Maktaba Wahhabi

9 - 93
مقدمہ ﴿اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدہ‘ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَ ِمْن سَیّئِٰاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہ‘ وَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہِ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحُمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ﴾ اَمَّا بَعْدُ: معزز قارئین!اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: نمازِ پنجگانہ کے فرائض کے علاوہ شروع یا آخر میں یادونوں ہی جگہ کچھ سنتیں بھی ہیں جن میں سے بعض مؤکّدہ اور بعض غیر مؤکّدہ ہیں۔ اسی طرح نمازِجمعۃ المبارک اورنمازِ وِتر وتہجد بھی ہیں۔ زیر نظر کتاب میں انہی سب امور کی مناسب سی تفصیل مذکور ہے۔بعض متنازعہ فیہ امور کے سلسلہ میں تحقیق پیش کی گئی ہے۔ف یہ کتا ب دراصل ہماری کچھ ریڈیائی تقاریر کا مجموعہ ہے جو ریڈیو متحدہ عرب امارات ام القیوین کی اردو سروس سے نشر ہونے والے ہمارے روزانہ کے پروگرام ’’دین ودنیا‘‘ کے تحت نشر کی گئی تھیں۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیردے ہماری لخت جگر آنسہ شکیلہ قمر کو کہ اس نے ہماری تقاریر کے اسکرپٹس کو اس کتابی شکل میں ڈھال کر قارئین کیلئے باعث استفادہ بنادیا ہے اللہ تعالیٰ اسے ہمارے اور اس کی طباعت و اشاعت میں کسی بھی رنگ میں حصہ لینے والے ہرشخص کیلئے اجر وثواب ِدارین کا ذریعہ بنائے اور اسے شرف قبو ل سے نوازے۔آمین والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۲۴؍۱۱؍۱۴۲۰ھابوعدنان محمد منیر قمرنواب الدین ترجمان سپریم کورٹ،الخبر(یکم مارچ 2000؁)وداعیہ متعاون ‘مراکز دعوت و ارشاد الدمام‘ الخبر‘الظہران (سعودی عرب) ف:یہ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے۔اس میں تمام عربی عبارت پر حرکات(زیر،زبر وغیرہ)لگادی ہیں،پروف ریڈنگ کرکے تقریباً سبھی غلطیاں نکال دی ہیں،اور نمازِ جمعہ کی رکعتوں کے باب کا اضافہ بھی کر دیا ہے،جو کہ پہلے ایڈیشن میں نہیں تھا۔ابو عدنان محمدمنیر قمر
Flag Counter