Maktaba Wahhabi

ختم نبوت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: بیت السلام پرنٹنگ پریس، لاہور

سال شائع: 2018ء

124
لہٰذا سب انبیا سے افضل بھی ہیں ۔ انسان جسمانی مخلوقات میں سب سے آخری ہے، لہٰذا وہ سب مخلوقات جسمانیہ سے افضل بھی ہے۔‘‘ (تفسیر الرّازي : 22/31) مفسر رازی ایک بحث کرتے ہیں ، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ سب سے پہلے جمادات تھیں ، پھر جمادات سے حیوانات پیدا ہوئے، جمادات میں صرف ایک صفت تھی، یعنی وجود۔ حیوانات پیدا ہوئے، تو ان میں صفت وجود تو تھی ہی، صفت حیات زائد مل گئی، لہٰذا ان میں دو صفات ہو گئیں : وجود اور حیات۔ جب ایک صفت کا اضافہ ہوا، تو یقینا حیوانات جمادات سے افضل ہوئے۔ پھر بعض حیوانات کو قدرت بھی دے دی گئی، یہاں حیوانات دو قسموں میں تقسیم ہو گئے : 1. وہ، جن میں وجود اور حیات کی صفات تھیں ۔ 2. وہ، جن میں وجود وحیات کے ساتھ قدرت کی بھی صفت تھی۔ تو یقینا دوسری قسم پہلی سے افضل ہے، کیوں کہ انہیں صفت قدرت زائد ملی ہے۔ پھر بعض حیوانات کو عقل بھی دے دی گئی۔ اب حیوانات میں صفات کے لحاظ سے تین قسمیں ہوئیں : 1. وجود اور حیات۔ 2. وجود، حیات اور قدرت۔ 3. وجود، حیات ، قدرت اور عقل۔ یہاں وہ لکھتے ہیں کہ چوں کہ عقل سب سے آخر میں ملی، اسی لئے وہ سب سے افضل بھی ہے۔ صفت حیات کا اختتام عقل پر ہوا، جس کی وجہ سے عقل سب سے افضل رہی، یعنی کسی
x
صفحہعنوان
2حرف ِخامہ
10عقیدہ ختم نبوت قرآن کی روشنی میں
11قرآن کریم اور ختم نبوت :
22عقیدۂ ختم ِ نبوت احادیث کی روشنی میں
54آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین :
541. سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ :
562. سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ :
573. سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا :
574. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ :
585. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ :
586. سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما :
597. سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ :
608. سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ :
60فہم امت :
601. امام آجری رحمہ اللہ (360ھ) :
602. علامہ حلیمی رحمہ اللہ (۴۰۳ھ) :
613. علامہ ابن حزم رحمہ اللہ (456ھ) :
644. حافظ بیہقی رحمہ اللہ (۴۵۸ھ) :
655. قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) :
666. علامہ ابو العباس قرطبی رحمہ اللہ (656ھ)
687. علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) :
698. علامہ بحرق رحمہ اللہ (۹۳۰ھ) :
70اجماع امت :
80وحی منقطع ہو چکی! :
85سچے خواب نبوت کا جزو ہیں
87سچے خواب نبوت کا جزو ہونے کا مفہوم ومعنی :
99ختم نبوت اور قیصر وکسریٰ کی ہلاکت
102امتی نبی
107محل استشہاد :
109ایک اشتباہ :
111خاتم کا معنی
122انتباہ :
123کیا خاتم فضیلت کے معنی میں ہے؟ :
127مسئلہ ایک لفظ کے استثنا کا :
130عاقب کا معنی
137مقفی کا معنی
142آخری اینٹ
147ہرصدی میں مجدد
148مہر نبوت
153عقیدہ ختم نبوت پر وارد اعتراضات کا جائزہ
153سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا نبی ہونا :
165سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان :
165کیا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو نبوت ملنا ممکن تھا؟
167نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مثال :
169ایک شبہ اور اس کا ازالہ :
170آخر الانبیا :
172لَا ہِجْرَۃَ بَعْدَ الْفَتْحِ :
173سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ہجرت کے ساتھ ختم نبوت کا موازنہ :
176إلاَّ أَنْ یَّکُونَ نَبِيٌّ :
179بعض صوفیا اور فلاسفہ کا مذہب :
181امام ابن حبان رحمہ اللہ اور عقیدۂ ختم نبوت :
187علامہ غزالی رحمہ اللہ اور ختم نبوت :
189ملا علی قاری رحمہ اللہ اور عقیدہ ختم نبوت :
195جھوٹے نبی اور اس کی تصدیق کرنے والے کا حکم؟
219سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاتم الاولیا ہیں ؟
223تحریف قرآن اور عقیدہ ختم نبوت
Flag Counter