ان کی آل کو برکت دی، بلاشبہ تُو ہی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔‘‘(سنن ابن ماجہ : 906؛ المعجم الکبیر للطّبراني : 9/115؛ ح : 8594، مسند الشّاشي : 611؛ الدّعوات الکبیر للبیہقي : 177، وسندہٗ صحیحٌ)8. سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ :سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے خطبہ میں فرمایا :إِنَّہَا لَمْ تَکُنْ نُبُوَّۃٌ قَطُّ إِلَّا تَنَاسَخَتْ ۔’’سلسلہ نبوت اب ختم ہو چکا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم : 2967)فہم امت :قرآن و سنت کی نصوص سے علما ئے امت نے کیا سمجھا ہے، ملاحظہ کیجئے :1. امام آجری رحمہ اللہ (360ھ) :امام ابوبکر محمد بن حسین آجری رحمہ اللہ لکھتے ہیں :بَابُ ذِکْرِ مَا خَتَمَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْـأَنْبِیَائَ وَجَعَلَہٗ خَاتَمَ النَّبِیِّینَ ۔’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت یعنی آپ کے سب سے آخری نبی ہونے کا بیان۔‘‘(الشّریعۃ : 3/1471)2. علامہ حلیمی رحمہ اللہ (۴۰۳ھ) :فرماتے ہیں :إِنَّہٗ خَاتَمُ النَّبِیِّینَ لَا رَسُولَ وَلَا نَبِيَّ بَعْدَہٗ، وَالشَّرِیعَۃُ الْمَشْرُوعَۃُ