سچے خواب نبوت کا جزو ہیں 1. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :رُؤْیَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِّنْ سِتَّۃٍ وَّعِشْرِینَ جُزْئً ا مِّنَ النُّبُوَّۃِ ۔’’مومن کے خواب نبوت کا چھبیسواں جزء ہیں ۔‘‘(التّمہید لابن عبد البر : 1/282، وسندہٗ حسنٌ)حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ہُوَ حَسَنُ الْإِسْنَادِ ۔’’اس کی سند حسن ہے۔‘‘2. سیدنا ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :رُؤْیَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِّنْ أَرْبَعِینَ جُزْئً ا مِّنَ النُّبُوَّۃِ ۔’’مومن کا خواب نبوت کے چالیس اجزاء میں سے ایک ہے۔‘‘(مسند الإمام أحمد : 4/10، 11، سنن التّرمذي : 2278، وسندہٗ حسنٌ)اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (6049) نے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔