3. اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أَبَآ أَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُولَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّینَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَيْئٍ عَلِیمًا﴾ (الأحزاب : 40)’’محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ، لیکن اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں اور اللہ ہر چیز سے بخوبی واقف ہے۔‘‘مفسر ابن عطیہ رحمہ اللہ (541ھ) فرماتے ہیں :ہٰذِہِ الْـأَلْفَاظُ عِنْدَ جَمَاعَۃِ عُلَمَائِ الْـأُمَّۃِ خَلَفًا وَّسَلَفًا مُّتَلَقَّاۃٌ عَلَی الْعُمُومِ التَّامِّ مُقْتَضِیَۃٌ نَّصًّا أَنَّہٗ لَا نَبِيَّ بَعْدَہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔’’علمائے سلف وخلف کے نزدیک یہ الفاظ عام ہیں اور واضح نص ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘(تفسیر ابن عطیۃ : 4/388)امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ (310ھ) لکھتے ہیں :خَاتَمُ النَّبِیِّینَ، الَّذِي خَتَمَ النُّبُوَّۃَ فَطُبِعَ عَلَیْہَا، فَلَا تُفْتَحُ لِأَحَدٍ بَّعْدَہٗ إِلَی قِیَامِ السَّاعَۃِ ۔’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النیین ہیں ، آپ نے نبوت ختم کر دی ، اس پر مہر لگا دی گئی ہے، اب قیامت تک کسی کے لئے کھولی نہیں جائے گی۔‘‘(تفسیر الطّبري : 19/121)حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) لکھتے ہیں :