’’کبھی خطا کھا جاتا تھا، یہ مدلس تھا، آخر عمر میں نابینا ہوگیا تھا، سماع کی تصریح کردے تو اس کی روایت معتبر ہوگی ۔‘‘(الثّقات : 9/175)حافظ ابن قطان فاسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :یُضَعَّفُ ۔’’اس کی تضعیف کی گئی ہے۔‘‘(بَیان الوہم والإیہام : 2/86)حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔ (مَجمع الزّوائد : 3/101)امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے ’’صدوق‘‘ کہا ہے۔(الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 8/309)حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’صدوق‘‘ کہا ہے۔ (المُغني في الضّعفاء : 2/660)نیز اس کی چند روایات ذکر کرنے کے بعدلکھتے ہیں :مَا ہٰذِہٖ إِلَّا مَنَاکِیرُ وَبَلَایَا ۔’’یہ روایات منکر اور پریشان کن ہیں ۔‘‘(میزان الاعتدال في نقد الرّجال : 4/120)حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’یہ روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔‘‘ (الموضوعات : 1/320)3. عبد اللہ بن جبیر حضرمی سے منسوب ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : لَوْ لَمْ أُبْعَثْ لَبُعِثْتَ .’’اگر میں مبعوث نہ ہوتا، تو آپ مبعوث ہوتے۔‘‘(اللّـآلي المصنوعۃ في الأحادیث الموضوعۃ : 1/277)روایت جھوٹی ہے۔