عُمَرُ کو معروف کہا ہے۔ (المُغني عن حمل الأسفار : 1054)علامہ صغانی رحمہ اللہ (650ھ) نے ’’موضوع‘‘ (من گھڑت) کہا ہے۔(الموضوعات : 77)علامہ ابن بطال رحمہ اللہ (449ھ)لکھتے ہیں :إِنَّ الْعَرَبَ تَقُولُ فِي لَوْ : إِنَّہَا تَجِيئُ لِامْتِنَاعِ الشَّيْئِ لِامْتِنَاعِ غَیْرِہٖ، کَقَوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ کَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَّکَانَ عُمَرُ، وَلَا سَبِیلَ أَنْ یَّکُونَ بَعْدَہٗ نَبِيٌّ کَمَا لَا سَبِیلَ أَنْ یَّکُونَ عُمَرُ نَبِیًّا ۔’’عرب لفظِ لَوْ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ دو چیزیں ایک دوسرے کا لازمہ ہیں ، یعنی اگر ایک چیز نہ ہو گی، تو دوسری بھی نہ ہو گی۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا، تو عمر بن خطاب ہوتے۔‘‘ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہی نبی نہیں ، تو کوئی دوسر ابھی نبی نہیں ہو سکتا۔‘‘(شرح صحیح البخاري : 3/42)علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) لکھتے ہیں :إِنَّ الْعَرَبَ تَقُولُ فِي لَوْ : إِنَّہَا تَجِيئُ لِامْتِنَاعِ الشَّيْئِ بِامْتِنَاعِ غَیْرِہٖ، کَقَوْلِہٖ عَلَیْہِ السَّلَامُ : لَوْ کَانَ بَعْدِي نَبيٌّ لَّکَانَ عُمَرُ، وَلَا سَبِیلَ أَنْ یَّکُونَ بَعْدَہٗ نَبِيٌّ، کَمَا لَا سَبِیلَ أَنْ یَّکُونَ عُمَرُ نَبِیًّا ۔ ’’عرب لفظِ لَوْ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ دو چیزیں ایک دوسرے کا لازمہ ہیں ، یعنی اگر یہ چیز نہ ہو گی، تو دوسری بھی نہ ہو گی۔ جیسا کہ نبی