فِي حَدِیثِہٖ مِنَ الْمَنَاکِیرِ وَالْمَقْلُوبَاتِ الَّتِي یَعْرِفُہَا مَنْ لَّیْسَ الْحَدِیثُ صَنَاعَتَہٗ ۔’’اس کی احادیث میں ایسی منکر اور مقلوب روایات ہیں ، جنہیں وہ بھی پہچان سکتا ہے، جس کا فن حدیث سے کوئی تعلق ہی نہ ہو۔‘‘(کتاب المَجروحین : 1/127)تنبیہ :امام حاکم رحمہ اللہ (234/2) نے اس کی ایک روایت کی سند کو صحیح کہا، تو حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے تعاقب کرتے ہوئے لکھا :ضَعَّفُوہُ ۔’’اسماعیل بن قیس کو محدثین نے ضعیف کہا ہے۔‘‘امام بزار نے ’’صالح الحدیث‘‘ کہا ہے۔(کشف الأستار عن زوائد مسند البزّار : 2/79، ح : 1247)یہ امام صاحب کا تساہل ہے، راجح بات جمہور ائمہ حدیث کی ہے۔ امام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہٰذَا حَدِیثٌ مَّوْضُوعٌ وَّإِسْمَاعِیلُ مُنْکَرُ الْحَدِیثِ ۔’’یہ حدیث موضوع ہے اور اسماعیل منکر الحدیث ہے۔‘‘(عِلَل الحدیث لابن أبي حاتم : 2/368)حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :إِسْنَادُہٗ وَاہٍ ۔۔۔۔ وَیُرْوٰي نَحْوُہٗ مِنْ مَّرَاسِیلِ الزُّہْرِي ۔’’اس کی سند سخت ضعیف ہے ۔۔۔ اسی طرح زہری سے مرسل روایت بھی مروی