Maktaba Wahhabi

ختم نبوت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: بیت السلام پرنٹنگ پریس، لاہور

سال شائع: 2018ء

تخصیص نہیں کہ وہ اصلی ہو یا ظلی وبروزی ، تشریعی ہو یا غیر تشریعی۔ بالفرض اگر غیر تشریعی نبوت کا وجود ہو، تو وہ بھی ختم ہے۔ اگر اس کا وجود ہی نہیں ، تو وہ پہلے سے ہی معدوم ہے، پھر اس کے ختم ہونے کا کوئی معنی نہیں ۔ احادیث صحیحہ اور اجماع امت اس معنی کی تائید کرتا ہے۔ (ختم نبوت از محدث گوندلوی، ص 17۔18) اگر کوئی کہے کہ خاتم النبیین میں الف لام استغراق کے لیے نہیں ، بلکہ ایسا الف لام ہے، جیسے ﴿وَیَقْتُلُونَ النَّبِیِّینَ﴾میں ہے۔ یہ الف لام استغراقی نہیں ، کیوں کہ سارے نبی قتل نہیں ہوئے۔ تو عرض ہے کہ جمع مذکر سالم پرا گر الف لام آئے، تو دراصل وہ جمیع افراد کے لیے ہی ہوتا ہے، جیسے رب العالمین کا معنی ہے : سارے جہانوں کا رب۔ اگر قرینہ پایا جائے، تو اس سے بعض افراد مراد لیے جا سکتے ہیں ، آیت ﴿وَیَقْتُلُونَ النَّبِیِّینَ﴾ میں تین قرینے ہیں ، جن سے لفظ ’’النبیین‘‘ کی تخصیص ہو جاتی ہے: 1. لفظ قتل، کیونکہ قرآن مجید میں بعض نبیوں کے قتل کا ذکر ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿وَفَرِیقًا تَقْتُلُونَ﴾ ’’ایک فریق کو تم قتل کرتے تھے۔‘‘ حقیقت بھی یہی ہے کہ بعض نبی قتل ہوئے ہیں ۔ یہ قرینہ حسی اور پہلا لفظی ہے۔ 2. یہود کا فاعل ہونا، کیوں کہ یہود صرف انہی نبیوں کو قتل کر سکتے تھے، جو نبی ان میں مبعوث ہوئے۔ 3. بعض انبیا کے غیر مقتول ہونے کا ذکر۔
x
صفحہعنوان
2حرف ِخامہ
10عقیدہ ختم نبوت قرآن کی روشنی میں
11قرآن کریم اور ختم نبوت :
22عقیدۂ ختم ِ نبوت احادیث کی روشنی میں
54آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین :
541. سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ :
562. سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ :
573. سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا :
574. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ :
585. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ :
586. سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما :
597. سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ :
608. سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ :
60فہم امت :
601. امام آجری رحمہ اللہ (360ھ) :
602. علامہ حلیمی رحمہ اللہ (۴۰۳ھ) :
613. علامہ ابن حزم رحمہ اللہ (456ھ) :
644. حافظ بیہقی رحمہ اللہ (۴۵۸ھ) :
655. قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) :
666. علامہ ابو العباس قرطبی رحمہ اللہ (656ھ)
687. علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) :
698. علامہ بحرق رحمہ اللہ (۹۳۰ھ) :
70اجماع امت :
80وحی منقطع ہو چکی! :
85سچے خواب نبوت کا جزو ہیں
87سچے خواب نبوت کا جزو ہونے کا مفہوم ومعنی :
99ختم نبوت اور قیصر وکسریٰ کی ہلاکت
102امتی نبی
107محل استشہاد :
109ایک اشتباہ :
111خاتم کا معنی
122انتباہ :
123کیا خاتم فضیلت کے معنی میں ہے؟ :
127مسئلہ ایک لفظ کے استثنا کا :
130عاقب کا معنی
137مقفی کا معنی
142آخری اینٹ
147ہرصدی میں مجدد
148مہر نبوت
153عقیدہ ختم نبوت پر وارد اعتراضات کا جائزہ
153سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا نبی ہونا :
165سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان :
165کیا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو نبوت ملنا ممکن تھا؟
167نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مثال :
169ایک شبہ اور اس کا ازالہ :
170آخر الانبیا :
172لَا ہِجْرَۃَ بَعْدَ الْفَتْحِ :
173سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ہجرت کے ساتھ ختم نبوت کا موازنہ :
176إلاَّ أَنْ یَّکُونَ نَبِيٌّ :
179بعض صوفیا اور فلاسفہ کا مذہب :
181امام ابن حبان رحمہ اللہ اور عقیدۂ ختم نبوت :
187علامہ غزالی رحمہ اللہ اور ختم نبوت :
189ملا علی قاری رحمہ اللہ اور عقیدہ ختم نبوت :
195جھوٹے نبی اور اس کی تصدیق کرنے والے کا حکم؟
219سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاتم الاولیا ہیں ؟
223تحریف قرآن اور عقیدہ ختم نبوت
Flag Counter