Maktaba Wahhabi

ختم نبوت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: بیت السلام پرنٹنگ پریس، لاہور

سال شائع: 2018ء

کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ کی رسالت میں شریک ہیں ، اسی طرح ان کے نزدیک ان کا ہر امام نبوت وحجت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قائم مقام ہے۔ بزیغیہ اور بیانیہ فرقے بزیغ اور بیان نامی اشخاص کی نبوت کے قائل ہیں یہ سب لوگ کافر ہیں ۔اسی طرح وہ بھی کافر ہے جس نے خود نبوت کا دعوی کیا یا فلاسفہ اور غالی صوفیوں کی طرح دل کی صفائی سے نبوت کے اکتساب اور نبوت کے مرتبہ تک پہنچنے کو جائز سمجھا، وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے جو نبوت کامدعی نہ ہومگر خود پر وحی کے نزول کا دعوی کرتا ہو، یا کہتا ہو کہ وہ آسمان پر چڑھتا ہے، جنت میں داخل ہوتا ہے اور اس کے پھل کھاتا ہے اور حور عین سے معانقہ کرتا ہے، اس قسم کے نظریات رکھنے والے تمام لوگ کافر ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرتے ہیں ، حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں ۔ آپ پوری انسانیت کی طرف مبعوث ہیں ۔ یہ کلام اپنے ظاہری معنی پر محمول ہوگا، اس پر امت کا اجما ع ہے۔اس میں کسی قسم کی تاویل وتخصیص کی گنجائش نہیں ۔ پس مذکورہ بالا فرقوں کے کفر میں کوئی شک وشبہ نہیں ۔ اجماع اور قرآن وسنت کے دلائل سے یہ لوگ دائرہ اسلام سے یقینا خارج ہیں ۔‘‘ (الشِّفا بتعریف حقوق المُصطفٰی : 2/285، 286) علامہ آلوسی حنفی رحمہ اللہ (1270ھ) لکھتے ہیں : کَوْنُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ النَّبِیِّینَ مِمَّا نَطَقَ بِہِ الْکِتَابُ وَصَدَعَتْ بِہِ السُّنَّۃُ وَأَجْمَعَتْ عَلَیْہِ الْـأُمَّۃُ، فَیُکَفَّرُ مُدَّعِي خِلَافِہٖ وَیُقْتَلُ إِنْ أَصَرَّ ۔ ’’جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا ان عقائد میں سے ہے، جنہیں قرآن
x
صفحہعنوان
2حرف ِخامہ
10عقیدہ ختم نبوت قرآن کی روشنی میں
11قرآن کریم اور ختم نبوت :
22عقیدۂ ختم ِ نبوت احادیث کی روشنی میں
54آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین :
541. سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ :
562. سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ :
573. سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا :
574. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ :
585. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ :
586. سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما :
597. سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ :
608. سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ :
60فہم امت :
601. امام آجری رحمہ اللہ (360ھ) :
602. علامہ حلیمی رحمہ اللہ (۴۰۳ھ) :
613. علامہ ابن حزم رحمہ اللہ (456ھ) :
644. حافظ بیہقی رحمہ اللہ (۴۵۸ھ) :
655. قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) :
666. علامہ ابو العباس قرطبی رحمہ اللہ (656ھ)
687. علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) :
698. علامہ بحرق رحمہ اللہ (۹۳۰ھ) :
70اجماع امت :
80وحی منقطع ہو چکی! :
85سچے خواب نبوت کا جزو ہیں
87سچے خواب نبوت کا جزو ہونے کا مفہوم ومعنی :
99ختم نبوت اور قیصر وکسریٰ کی ہلاکت
102امتی نبی
107محل استشہاد :
109ایک اشتباہ :
111خاتم کا معنی
122انتباہ :
123کیا خاتم فضیلت کے معنی میں ہے؟ :
127مسئلہ ایک لفظ کے استثنا کا :
130عاقب کا معنی
137مقفی کا معنی
142آخری اینٹ
147ہرصدی میں مجدد
148مہر نبوت
153عقیدہ ختم نبوت پر وارد اعتراضات کا جائزہ
153سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا نبی ہونا :
165سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان :
165کیا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو نبوت ملنا ممکن تھا؟
167نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مثال :
169ایک شبہ اور اس کا ازالہ :
170آخر الانبیا :
172لَا ہِجْرَۃَ بَعْدَ الْفَتْحِ :
173سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ہجرت کے ساتھ ختم نبوت کا موازنہ :
176إلاَّ أَنْ یَّکُونَ نَبِيٌّ :
179بعض صوفیا اور فلاسفہ کا مذہب :
181امام ابن حبان رحمہ اللہ اور عقیدۂ ختم نبوت :
187علامہ غزالی رحمہ اللہ اور ختم نبوت :
189ملا علی قاری رحمہ اللہ اور عقیدہ ختم نبوت :
195جھوٹے نبی اور اس کی تصدیق کرنے والے کا حکم؟
219سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاتم الاولیا ہیں ؟
223تحریف قرآن اور عقیدہ ختم نبوت
Flag Counter