سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : أَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّینَ، کَذٰلِکَ عَلِيٌّ وَّذُرَّیَّتُہٗ یَخْتُمُونَ الْـأَوْصِیَائَ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ۔’’میں خاتم النبیین ہوں ،اسی طرح علی اور اس کی اولاد قیامت تک کے لئے خاتم الاوصیا ہیں ۔‘‘(الأباطیل والمناکیر للجوزقاني : 262، الموضوعات لابن الجوزي : 1/377)موضوع و مکذوب روایت ہے۔ 1. حسن بن محمد بن یحییٰ علوی ’’کذاب ‘‘ہے۔حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’متہم ‘‘قرار دیا ہے۔ (میزان الاعتدال : 1/521)حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہٰذَانِ دَالَّانِ عَلٰی کِذْبِہٖ وَعَلٰی رِفْضِِہٖ ۔’’یہ دونوں روایتیں اس کی کذب بیانی اور رافضیت پر دلالت کناں ہیں ۔‘‘(میزان الاعتدال : 1/521)2. ابراہیم بن عبداللہ بن ہمام صنعانی کذاب اور وضاع ہے۔امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : کَذَّابٌ یَّضَعُ الْحَدِیثَ ۔’’ جھوٹاتھا حدیثیں گھڑتا تھا۔‘‘(الضّعفاء والمتروکون : 21)امام ابن عدی رحمہ اللہ نے منکر الحدیث کہا ہے۔ (الکامل في ضعفاء الرّجال : 1/273)