1. سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کَانَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ تَسُوسُھُمُ الْـأَنْبِیَائُ، کُلَّمَا ھَلَکَ نَبِيٌّ خَلَفَہٗ نَبِيٌّ، وَإِنَّہٗ لَا نَبِيَّ بَعْدِي، وَسَیَکُونُ خُلَفَائُ، فَیَکْثُرُونَ ۔’’بنی اسرائیل کی سیاست انبیا علیہم السلام کرتے تھے، جب کوئی نبی فوت ہوتا، تو دوسرا نبی اس کا خلیفہ ہوتا، مگر (سن لیجئے) میرے بعد کوئی نبی نہیں ، البتہ خلفا ہوں گے اور بکثرت ہوں گے۔‘‘(صحیح البخاري : 3455، صحیح مسلم : 1842)2. سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَ الْـأَنْبِیَائِ مِنْ قَبْلِي کَمَثَلِ رَجُلٍ بَّنٰی بَیْتًا، فَأَحْسَنَہٗ وَأَجْمَلَہٗ إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَۃٍ مِّنْ زَاوِیَۃٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ یَطُوفُونَ بِہٖ وَیُعْجِبُونَ لَہٗ، وَیَقُولُونَ : ھَلَّا وُضِعَتْ ھٰذِہِ اللَّبِنَۃُ؟ قَالَ : فَأَنَا اللَّبِنَۃُ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّینَ ۔’’کسی نے ایک حسین وجمیل گھر بنایا، لیکن ایک کھدرے میں اینٹ بھر جگہ چھوڑ دی، لوگ اس عمارت کے اردگرد گھومتے ، اس کی عمدگی پر حیرت کا اظہار کرتے اور کہتے کہ اینٹ کی جگہ پُر کیوں نہ کر دی گئی؟یہی مثال قصرنبوت کی ہے، اس کی آخری اینٹ میں ہوں او ر پہلی اینٹیں سابقہ انبیا ہیں ، میرے بعد نبوت کا سلسلہ ختم اور میں خاتم النبیین ہوں ۔‘‘(صحیح البخاري : 3535، صحیح مسلم : 2286/22)3. سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :