Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

125
جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر جنازہ کے آگے یا پیچھے بآوازِ بلند ذکر وغیرہ کرنا بدعت ہے، قرآن و حدیث میں اس کی اصل نہیں ملتی، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خلفائے راشدین، صحابہ رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام، ائمہ دین اور سلف صالحین رحمہم اللہ سے ثابت نہیں ہے ۔ جنازہ کے آگے یا پیچھے بآواز ِ بلند ذکر یا قرآن خوانی نیکی کا کام ہوتا یا شریعت کی رو سے میت کو کوئی فائدہ پہنچتا، تو صحابہ کرام اور سلف صالحین جو سب سے بڑھ کر قرآن و حدیث کے معانی، مفاہیم ومطالب اور تقاضوں کو سمجھنے والے اور ان کے مطابق زندگیاں ڈھالنے والے تھے، وہ ضرور اس کا اہتمام کرتے۔ ائمہ اربعہ سے بھی اس کا جواز یا استحباب منقول نہیں ہے۔ مفتی احمد یا ر خان نعیمی گجراتی صاحب لکھتے ہیں : ’’ہم مسائلِ شرعیہ میں امام صاحب (ابو حنیفہ )کا قول و فعل اپنے لیے دلیل سمجھتے ہیں اور دلائلِ شرعیہ پر نظر نہیں کرتے ۔‘‘ (جاء الحق : 1/15) بعض احناف نے جنازہ کے ساتھ بآواز ِ بلند ذکر کے عدم جواز اور بدعت قبیحہ ہونے کی صراحت کی ہے : 1.علامہ احمد بن محمد بن اسماعیل، طحطاوی رحمہ اللہ (1231ھ) کہتے ہیں :
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter