Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

حرفِ چند اسلاف ِامت یعنی صحابہ ، تابعین اورائمہ محدثین، رشد و ہدایت کا ماخذ، منبع اور سرچشمہ ہیں ۔عقائد و افکار کی بنجر زمینوں میں قرآن وسنت کے بیج اگانے اور انہیں سب زہ زار ِبہار کا روپ اوڑھانے کے لئے فہم سلف کی آبیاری اتنی ہی اہم ہے ، جتنی کہ زمین کے لئے پانی، زندگی کے لئے سانس اور دیکھنے کے لئے آنکھ ، آنکھ کو دیکھنے کے لئے ایک نور کی حاجت ہوتی ہے اور اسی نور کا نام فہم سلف ہے۔ ’’بدعات سنت کی میزان میں ‘‘لکھنے کا سبب یہی ایک حرص ہے کہ قرآن و سنت سے ثابت و غیر ثابت عقائد واعمال کی نشاندہی کی جائے،تس پہ معیار اور کسوٹی سلف امت کو بنایا جائے، کیوں کہ ایک ایک لفظ کے بیسیوں معانی و مطالب ہوتے ہیں ، ان کے بیسیوں مفاہیم کا احتمال ہوتا ہے، اسی بنیاد پر مفاہیم کے نام پر قرآن و سنت کی طرف سینکڑوں غیر اسلامی عقائدو اعمال منسوب کر دئیے جاتے ہیں ۔تو عقائدمیں صحیح کو سقیم سے جدا کرنے کے لئے اسلاف امت کے سوا کوئی کسوٹی اس کائنات میں موجود نہیں ۔کیوں کہ انہوں نے قرآن اور تشریح قرآن کو شارح قرآن ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست پوچھا، سیکھا اور لیا ہے۔ انہیں ہم درمیان سے نکال دیتے ہیں تو نصوص شریعت کو بازیچہ اطفال بنا لیا جائے گا،آپ نبوت کے جھوٹے مدعیان کو دیکھیں ، فلاسفہ کی کتب کا مطالعہ
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter