Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

قبر پر تلقین دفن کے بعد میت کوتلقین کرنابدعت قبیحہ ہے، نصوص شریعت اس کا ساتھ دیتی ہیں ، نہ ہی سلف سے اس کا ثبوت ملتاہے، فرمانِ باری تعالیٰ ہے : ﴿یٰأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَیْنَ یَدَيِ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَاتَّقُوا اللّٰہَ إِِنَّ اللّٰہَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴾(الحجرات : 1) ’’ اہل ایمان! اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیش قدمی نہ کرو، اللہ سے ڈرو، یقینا وہ خوب سننے والا،خوب جاننے والا ہے ۔‘‘ دفن کے بعد میت کو تلقین کرنا کسی دلیل سے ثابت نہیں ، اس سلسلہ میں جو دلائل پیش کئے جاتے ہیں ، علم کا فائدہ نہیں دیتے، ملاحظہ ہوں ۔ دلیل نمبر1 سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لَقِّنُوا مَوْتَاکُمْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ۔ ’’قریب المرگ کو لا الٰہ الا اللہ کی تلقین کریں ۔‘‘ (صحیح مسلم : 916) 1.امت مسلمہ کا اجماع ہے کہ یہ تلقین اس وقت کی جائے گی، جب انسان موت کے قریب ہو، نہ کہ بعد المرگ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک عمل اسی پر دال ہے۔
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter