Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا مِّنَ الْـأَنْصَارِ فَقَالَ : یَا خَالُ، قُلْ : لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ فَقَالَ : أَخَالٌ أَمْ عَمٌّ؟ فَقَالَ : لَا، بَلْ خَالٌ، قَالَ : فَخَیْرٌ لِي أَنْ أَقُولَ : لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : نَعَمْ ۔ ’’رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کی تیمارداری کے لئے گئے، فرمایا : ماموں جان! لا الہ الا اللہ پڑھ لیجئے، کہا : ماموں یا چچا؟ فرمایا : ماموں ! کہا : کیا لا الہ الا اللہ کہنا میرے لیے خیر کا پیغام لائے گا؟ فرمایا : جی ہاں ۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 3/268، وسندہٗ صحیحٌٌ) 2.امام ترمذی رحمہ اللہ باب قائم کرتے ہیں : بَابُ مَا جَائَ فِي تَلْقِینِ الْمَرِیضِ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَالدُّعَائِ لَہٗ عِنْدَہٗ ۔ موت کے وقت مریض کو تلقین اور اس کے لئے دعا کا بیا ن ۔‘‘ نیز لکھتے ہیں : قَدْ کَانَ یُسْتَحَبُّ أَنْ یُلَقَّنَ الْمَرِیضُ عِنْدَ الْمَوْتِ قَوْلَ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وقَالَ بَعْضُ أَہْلِ العِلْمِ : إِذَا قَالَ ذٰلِکَ مَرَّۃً، فَمَا لَمْ یَتَکَلَّمْ بَعْدَ ذٰلِکَ، فَلَا یَنْبَغِي أَنْ یُلَقَّنَ، وَلَا یُکْثَرَ عَلَیْہِ فِي ہٰذَا ـ ’’موت کے وقت مریض کو لا الہ الا اللہ کی تلقین مستحب ہے، بعض اہل علم کہتے ہیں کہ ایک دفعہ تلقین کے بعد جب تک قریب المرگ دوبارہ کلام نہ کرے، اسے تلقین نہیں کرنی چاہیے، تلقین میں زیادتی بھی نہیں کرنا چاہیے۔‘‘ (سنن التّرمذي، تحت الحدیث : 977)
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter