Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس حدیث پر باب قائم کیا ہے : ذِکْرُ الْـأَمْرِ بِتَلْقِینِ الشَّہَادَۃِ مَنْ حَضَرَتْہُ الْمَنِیَّۃُ ۔ ’’قریب المرگ کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کا حکم ہے۔‘‘ (صحیح ابن حبان، قبل الحدیث : 3003) علامہ ابو العباس قرطبی رحمہ اللہ (656ھ)لکھتے ہیں : قَوْلُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : (لَقِّنُوْا مَوْتَاکُمْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ) أَيْ : قُوْلُوا لَہُمْ ذٰلِکَ، وَذَکِّرُوْہُمْ بِہٖ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَسَمَّاہُمْ مَوْتٰی؛ لأَِنَّ الْمَوْتَ قَدْ حَضَرَہُمْ، وَتَلْقِیْنُ الْمَوْتٰی ہٰذِہِ الْکَلِمَۃُ سُنَّۃٌ مَّأْثُوْرَۃٌ عَمِلَ بِہَا الْمُسْلِمُوْنَ، وَذٰلِکَ لِیَکُوْنَ آخِرَ کَلَامِہٖ : لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، فَیُخْتَمُ لَہٗ بِالسَّعَادَۃِ، وَلِیَدْخُلَ فِي عُمُوْمِ قَوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ کَانَ آخِرَ کَلَامِہٖ لَا إِلٰہ إِلَّا اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ ۔ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان : ’’مرنے والوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کریں ۔‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ موت کے وقت انہیں یاد دلائیں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریب المرگ کو مردہ کہہ دیا ہے، کیونکہ موت اس کے پاس حاضر ہوچکی ہوتی ہے، مرنے والوں کو اس کلمہ کی تلقین کرناسنت ماثورہ ہے، اس پر امت مسلمہ کاعمل رہا ہے، تلقین کا مقصد یہ ہے کہ مرنے والے کی آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو جائے، یوں اسی کلمہ پر اس کا خوش بختی کے ساتھ خاتمہ ہو اور فوت
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter