Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

237
تنبیہ : یہ روایت کتاب الہواتف لابن ابی الدنیا (131) میں اس سند سے آئی ہے: حَدَّثَنِي یُوسُفُ بْنُ مُوسٰی : ثَنَا جَرِیرٌ عَنِ ابْنِ خَالِدِ ابْنِ مَسْلَمَۃَ الْقُرَشِيِّ، قَالَ … ۔ سند ضعیف ہے۔ 1.ابن خالد بن مسلمہ قرشی کا تعارف اورتوثیق نہیں ملی۔ 2.سند میں انقطاع بھی ہے۔ تو اس پر عبارت آرائی اس طرح کی گئی : ’’اب تورجسٹری ہوگئی کہ خود مذہب امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ مل گیاکہ قبر پرقبہ وغیرہ بنانا جائز ہے۔‘‘ (جاء الحق از نعیمی 1/287) مطلب یہ کہ قرآن و حدیث سے ثبوت نہیں ملا، رہا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے اس کا جواز، تو یہ بھی بے سند ہے، شعرانی صاحب نے اس کی سند نقل نہیں کی۔ چند فوائد : فائدہ نمبر 1: عمران بن ابی عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : شَہِدْتُ وَفَاۃَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَوَلِیَہُ ابْنُ الْحَنَفِیَّۃِ فَبَنٰی عَلَیْہِ بِنَائً ثَلَاثَۃَ أَیَّامٍ ۔
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter