Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

277
کا حکم دیا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ متبرک مقامات پر توبہ جلد قبول ہوتی ہے۔‘‘ (جاء الحق : 1/368) جس جگہ سجدے کا حکم دیا گیا تھا، وہاں انبیا کی قبریں ہیں ، بالکل بے دلیل مفروضہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حکم تھا کہ آپ اس شہر میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہوں ۔ اولیا کی قبروں والی بات کسی مسلمان مفسر نے نہیں کی۔مفسرین نے اس سجدہ کو سجدۂ شکر قرار دیا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ)فرماتے ہیں : أَيْ شُکْرًا لِّلّٰہِ تَعَالٰی عَلٰی مَا أَنْعَمَ بِہٖ عَلَیْہِمْ مِّنَ الْفَتْحِ وَالنَّصْرِ، وَرَدَّ بَلَدَہُمْ إِلَیْہِمْ، وَانْقَاذَہُمْ مِّنَ التِّیہِ وَالضَّلَالِ ۔ ’’ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدے کا حکم دیا گیا کہ اللہ نے انہیں فتح ونصرت عطا فرمائی، انہیں ان کا علاقہ واپس دے دیا اور پستی وگمراہی سے نجات دی۔‘‘ (تفسیر ابن کثیر : 1/247، طبعۃ المہدي) اہل علم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو بوسہ دینا اور اسے چھونا مکروہ اور بدعت خیال کیا ہے۔ زمین بوسی : علما وعظما کے سامنے زمین کو بوسہ دینا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔ احناف کی معتبر کتب میں لکھا ہے : کَذَا مَا یَفْعَلُونَہٗ مِنْ تَقْبِیلِ الْـأَرْضِ بَیْنَ یَدَيِ الْعُلَمَائِ وَالْعُظَمَائِ فَحَرَامٌ، وَالْفَاعِلُ وَالرَّاضِي بِہٖ آثِمَانِ، لِأَنَّہٗ یُشْبِہُ عِبَادَۃَ الْوَثَنِ، وَہَلْ یُکَفَّرَانِ؟ عَلٰی وَجْہِ الْعِبَادَۃِ وَالتَّعْظِیمِ
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter