Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

349
علامہ ابن نجیم حنفی رحمہ اللہ (۹۷۰ھ) لکھتے ہیں : قَدْ أَجْمَعَ الْعُلَمَائُ عَلٰی أَنَّہٗ لَوْ نَوٰی بِقَلْبِہٖ وَلَمْ یَتَکَلَّمْ فَإِنَّہٗ یَجُوزُ کَمَا حَکَاہُ غَیْرُ وَاحِدٍ فَمَا فِي الْخَانِیَّۃِ ۔ ’’تمام اہل علم کا اجماع ہے کہ اگر نمازی دل سے نیت کرے اور زبان سے نہ کرے، تو ایسا کرنا جائز ہے، جیسا کہ کئی ایک سے ثابت ہے، نیز ’خانیۃ‘ میں بھی یہی لکھا ہے۔‘‘ (البحر الرّائق : 1/292) شیخ الاسلام، علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ (۷۲۸ھ) فرماتے ہیں : قَدْ ثَبَتَ بِالنَّقْلِ الْمُتَوَاتِرِ وَإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِینَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالصَّحَابَۃَ کَانُوا یَفْتَتِحُونَ الصَّلَاۃَ بِالتَّکْبِیرِ، وَلَمْ یَنْقُلْ مُسْلِمٌ لَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَلَا عَنْ أَحَدٍ مِّنَ الصَّحَابَۃِ أَنَّہٗ قَدْ تَلَفَّظَ قَبْلَ التَّکْبِیرِ بِلَفْظِ النِّیَّۃِ لَا سِرًّا وَّلَا جَہْرًا وَّلَا أَنَّہٗ أَمَرَ بِذَالِکَ ۔ وَمِنَ الْمَعْلُومِ أَنَّ الْہِمَمَ وَالدَّوَاعِيَ مُتَوَفِّرَۃٌ عَلٰی نَقْلِ ذٰلِکَ لَوْ کَانَ ذٰلِکَ وَأَنَّہٗ یَمْتَنِعُ عَلٰی أَہْلِ التَّوَاتُرِ عَادَۃً وَّشَرْعًا کِتْمَانُ نَقْلِ ذٰلِکَ فَإِذَا لَمْ یَنْقُلْہُ أَحَدٌ عُلِمَ قَطْعًا أَنَّہٗ لَمْ یَکُنْ . ’’متواتر احادیث اور امت مسلمہ کے اجماع سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اللہ اکبر کے ساتھ نماز شروع کرتے تھے۔ تکبیر سے قبل سری
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter