Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

احمد یار خان نعیمی صاحب لکھتے ہیں : ’’جب [أُہِلَّ]کے لغوی معنی مراد ہوئے، یعنی جانور پر اس کی زندگی میں یا بوقت ِذبح غیر اللہ کا نام پکارنا جانور کو حرام کر دیتا ہے تو لازم آیا کہ جانور کے سوا دوسری اشیاء بھی غیراللہ کی طرف نسبت کرنے سے حرام ہو جاویں ،کیونکہ قرآن میں آتا ہے :﴿وَمَا أُہِلَّ بِہٖ لِغَیْرِ اللّٰہِ﴾’’ہر وہ چیز جو کہ غیراللہ کے نام پر پکاری جائے۔‘ ’ما‘میں جانور کی قید نہیں ۔پھر خواہ تقرب کی نیت سے پکارا یا کسی اور نیت سے بہرحال حرمت آنی چاہیے، تو زید کا بکرا، عمرو کی بھینس،زید کے آم،بکر کے پھل،فلاں کی بیوی۔۔۔‘‘ (جاء الحق : 1/363) رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا ہے کہ غیر اللہ کے لیے جانور ذبح کرنا باعثِ لعنت ہے،آخراس کا کوئی مصداق بھی ہے یا نہیں ؟ظاہر ہے جو جانور غیراللہ کے لیے نذر نیاز کی نیت سے منسوب کر کے ذبح کیا جائے گا،وہی حرام ہو گا اور یہی نسبت شرک کی ہو گی، اس کے علاوہ باقی ساری نسبتیں جائز ہوں گی۔ صاف ظاہر ہے کہ جو جانور یا چیزیں اصحاب ِقبور اور اولیاء اللہ کی طرف منسوب ہوتی ہیں ،وہ ان کی نذر و نیاز پر منسوب ہوتی ہیں ۔اگر کوئی کہے کہ یہ غوث پاک کی گائے ہے یا یہ شیخ سدو کا بکرا ہے تو یہ غیر اللہ کے لیے نذر ونیاز ہی تو ہے۔ مفتی صاحب لکھتے ہیں : ’’گیارہویں کا بکرا یا غوث پاک کی گائے وغیرہ،یہ شرعاً حلال ہے، جیسا کہ ولیمہ کا جانور۔‘‘ (جاء الحق : 1/359-358)
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter