Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

’’جان لو کہ غیراللہ کے لیے ذبح کرنا اگرچہ حرام ہے،لیکن اگر اس جانور کو شرائط کے مطابق ذبح کیا جائے تو حلال ہوتا ہے۔اسی طرح وہ مٹھائی جو بتوں کے تقرب کے لیے رکھی جاتی ہے،وہ بھی اصل کی بنا پر جائز ہے۔‘‘ (فیض الباري : 4/180) دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض دوست حرام مانتے ہوئے بھی مزارات کی نذر ونیاز اور گیارہویں کے حلوے کھا لیتے ہیں ،تو شاید ان کو اس قسم کے فتووں سے شہہ مل جاتی ہے۔ 6.کشمیری صاحب ذکر کرتے ہیں : قَالَ أَبُو الْمُنْذِرِ : وَقَدْ بَلَغَنَا أَنَّ النّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَکَرَہَا یَوْمًا، فَقَالَ : لَقَدِ اہْتَدَیْتُ لِلْعُزّٰی شَاۃً عَفْرَائَ، وَأَنَا عَلٰی دِینِ قَوْمِي ۔ ’’ابو منذر کہتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن بتوں کا ذکر کیا اور فرمایا : میں نے عزی کے لیے ایک مٹیالے رنگ کی بکری کا چڑھاوا چڑھایا۔ اس وقت میں اپنی قوم (قریش) کے دین پر تھا۔‘‘ (فیض الباري : 4/238) کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی دور میں شرک بھی کرتے رہے ہیں ؟ یقینا نہیں ،تو ظاہر ہوا کہ یہ اور اس قبیل کی کوئی سی بھی دوسری روایت قبول نہیں کی جاسکتی۔ احناف اور غیر اللّٰہ کی نذر ونیاز : فتاویٰ شامی میں لکھا ہے :
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter