Maktaba Wahhabi

19 - 29
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’پانچ نمازیں،جمعہ جمعہ تک،رمضان سے رمضان تک(یہ تمام اعمال)صغیرہ گناہوں کو مٹاتے رہتے ہیں بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔‘‘(مسلم) ذیل میں فرامین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منقول ہیں۔ (۱) شرک باللہ:’’کیا میں تمہیں سب سے بڑے کبیرہ گناہ کی خبر نہ دوں،وہ ہے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا۔‘‘(بخاری)۔ (۲) ترکِ نماز:’’کفر اور بندے کے درمیان فرق نماز کا چھوڑ دینا ہے۔‘‘(مسلم)۔ (۳) والدین کی نافرمانی(۴)ناحق قتل کرنا(۵)جھوٹی گواہی: ’’کیا میں تمہیں بڑے کبیرہ گناہوں کی خبر نہ دوں؟ وہ ہیں شرک باللہ،والدین کی نافرمانی،جھوٹی گواہی اور کسی انسان کو قتل کرنا‘‘(مسلم)۔ (۶) والدین پر لعنت بھیجنا:بے شک کبیرہ گناہوں میں ایک بڑا گناہ اپنے والدین پر لعنت بھیجنا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا:’’کوئی اپنے والدین پر کیسے لعنت بھیجتا ہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ایک شخص کسی دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تووہ جواب میں اس کے باپ کو گالی دیتا ہے اور اس کی ماں کو برا کہتا ہے۔‘‘(بخاری،مسلم)۔
Flag Counter