Maktaba Wahhabi

20 - 29
(۷ تا ۱۱) سات ہلاکت خیز گناہ:سات بڑے گناہوں سے بچو۔(۱)شرک(۲)جادوگری(۳)قتل کرنا(۴)سود کھانا(۵)مال یتیم کو ہڑپ کرجانا(۶)میدان جہاد سے فرار ہونا(۷)مومن اور معصوم عورتوں پر تہمت لگانا۔(بخاری،مسلم)۔ (۱۲) ایمان نہ لانا:جنت میں مومن کے علاوہ کوئی نہیں جائیگا۔(مسلم)۔ (۱۳) پڑوسی کو ایذا دینا:جس شخص کے پڑوسی اس کی برائیوں سے محفوظ نہ ہوں وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔(مسلم)۔ (۱۴) متکبر:جن کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہوگا وہ جنت میںنہیں جائے گا۔(مسلم)۔ (۱۵) چغل خور:’’جنت میں چغل خور نہیں جائے گا۔‘‘(مسلم)۔’’قیامت کے دن اللہ کے نزدیک بدترین شخص وہ ہوگا جو دو چہرے والا ہوگا۔یعنی ایک جگہ ایک بات کرتا ہے تو دوسرے لوگوں کے نزدیک بالکل دوسری بات کرتا ہوگا۔‘‘(مسلم)۔منافق بھی اسی کو کہا جاتا ہے۔ (۱۶) خود کشی کرنے والا:’’جس شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی،تو قیامت کے دن وہ ہمیشہ جہنم میں زہر پیتا رہے گا۔‘‘(بخاری،مسلم)۔ (۱۷) رشتوں کو توڑنے والا:’’جنت میں قطع رحمی کرنے والا داخل نہ ہوگا،یعنی رشتوں ناتوں کو توڑنے والا‘‘(مسلم)۔
Flag Counter