Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

پاک ہے میرا رب بلند وبالا شان والا۔ اور اگر ان کلمات کا اضافہ بھی کرلیں تو اچھا ہے: { سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ}(بخاری و مسلم) پاک ہے تو اے اللہ! ہمارے پروردگار! اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ،مجھے بخش دے۔ جلسہ بین السجدتین اور اسکی دعاء: ۱۵۔ پھر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے سجدہ سے سر اٹھائیں۔ ۱۶۔ اب بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھ جائیں، اور دایاں پاؤں کھڑا رکھیں۔ اپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں گھٹنے کے ساتھ ہی دائیں ران پر اس طرح رکھیں کہ سب سے چھوٹی انگلی اور اسکے ساتھ والی انگلی بند ہوں ،اور درمیانی انگلی اور انگھوٹھے کا حلقہ بنائیں ،اور بائیں ہاتھ کی انگلیاں کھلی چھوڑ کر اسے بائیں گھٹنے کے ساتھ ہی ران پر رکھیں۔ ۱۷۔ دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر یہ دعاء کریں: {اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَارْحَمْنِيْْ وَاھْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِي} (ابوداؤد ، ترمذی) اے اللہ! میری بخشش فرما، مجھ پر رحم کر، مجھے ہدایت دے۔مجھے رزق عطا کر، میرے مصائب و نقصان کی تلافی فرما اور مجھے عافیت سے رکھ۔ دوسرا سجدہ: ۱۸۔اسکے بعد پورے خشوع و خضوع کے ساتھ اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ کریں اور اسمیں بھی وہی کریں اور وہی پڑھیں جسکا تذکرہ پہلے سجدہ کے ضمن میں گزرا ہے۔ دوسری رکعت: ۱۹۔ اب اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے دوسرے سجدہ سے اٹھیں، اور دوسری رکعت پڑھیں۔ اسمیں بھی وہی کرنا اور پڑھنا ہے ،جو پہلی رکعت میں کیا اور پڑھا ہے، سوائے اسکے کہ دوسری رکعت میں دعائِ استفتاح و ثناء نہیں ہے۔
x
صفحہعنوان
7مسائل و احکامِ
9نماز
9نمازکی مسنون کیفیّت و طریقہ
9استقبالِ قبلہ و نیّت:
9تکبیرِ تحریمہ:
10دعائِ استفتاح وثناء:
10تعوّذ و تسمیہ اور سورۃ الفاتحہ:
11قِراء ت:
11رکوع اور اسکی تسبیح:
12قومہ اور اس کے اذکار:
12سجود اور انکی تسبیح:
13جلسہ بین السجدتین اور اسکی دعاء:
13دوسرا سجدہ:
13دوسری رکعت:
14قعدہ:
14تشہّد:
14درود شریف:
15تعوّذ و دعاء:
15سلام پھیرنا:
15تین یا چار رکعتیں پڑھنے کا طریقہ:
16تورّک:
16مکروہاتِ نماز:
16مُبطِلات و مُفسِدات ِ نماز:
17سجدۂ سہو کے مسائل واحکام
17۱۔نماز میں اضافہ کرنا:
17اسکی مثال:
17۲۔قبل از وقت سلام پھیرلینا:
18اسکی مثال:
18۳۔واجباتِ نماز میں سے کچھ چھوڑنا:
18مثال:
18۴۔تعدادِرکعات میں شک:
19مثال:
19۵۔ترجیح کی شکل میں:
19مثال:
20مریض کی طہارت و نماز کے مسائل
20طہارت کا طریقہ:
20کیفیّتِ تیمّم:
20پٹی،جبس یا ڈامرپر مسح:
21ایک تیمّم سے کئی نمازیں:
21جسمانی طہارت:
21کپڑوں کی طہارت:
21جائے نماز کی طہارت:
22اوقاتِ نماز کی پابندی:
22مریض کی نماز کا طریقہ:
22بیٹھ کر نماز:
22لیٹ کر نماز:
23اشارے سے نماز:
23جو اشارہ بھی نہ کرسکے؟
23دونمازوں کو جمع کرنا:
24نمازیں قصر کرنا:
Flag Counter