Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

اندازِتیمّم : غسل یا وضوء،جسکی جگہ تیمّم کرنا ہو اسکی(دل سے) نیّت کریں اور زمین پر یا زمین سے متصل دیوار وغیرہ پر دونوںہاتھ ماریں اور پھر دونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے پر مَل لیں اور پھر دونوں ہاتھوں کو آپس میں ایک دوسرے سے مَل لیں۔ - نماز نمازچند اذکار و اقوال اور حرکات و اعمال پر مشتمل عبادت ہے ،جسکا آغاز تکبیرِ تحریمہ سے اور انتہاء سلام پھیرنے سے ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص نماز پڑھنا چاہے تو حدثِ اصغر کی صورت میں اس پر واجب ہے کہ وہ وضوء کرے اور حدثِ اکبر کی شکل (جنابت وغیرہ)میں غسل کرے اور اگر پانی نہ پائے یا پانی کے استعمال سے اسے ضروری نقصان پہنچتا ہو تو اسے تیمّم کی اجازت ہے۔ اسے چاہیئے کہ اپنے بدن، کپڑوں اور مقامِ نماز(جائے نماز) کو نجاست و گندگی سے پاک صاف کرلے۔ نمازکی مسنون کیفیّت و طریقہ استقبالِ قبلہ و نیّت: ۱۔اپنے پورے جسم کے ساتھ قبلہ رو ہوجائے ،اور اِدھر اُدھر تانک جھانک نہ کرے۔ ۲۔پھردل سے اس نماز کی نیّت کرے ،جسے وہ ادا کرنا چاہتا ہے۔نیّت کو لفظوں میں ادا نہ کرے۔ تکبیرِ تحریمہ: ۳۔پھر اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہے اور تکبیر کہتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں تک اٹھائے(رفع الیدینکرے)
x
صفحہعنوان
7مسائل و احکامِ
9نماز
9نمازکی مسنون کیفیّت و طریقہ
9استقبالِ قبلہ و نیّت:
9تکبیرِ تحریمہ:
10دعائِ استفتاح وثناء:
10تعوّذ و تسمیہ اور سورۃ الفاتحہ:
11قِراء ت:
11رکوع اور اسکی تسبیح:
12قومہ اور اس کے اذکار:
12سجود اور انکی تسبیح:
13جلسہ بین السجدتین اور اسکی دعاء:
13دوسرا سجدہ:
13دوسری رکعت:
14قعدہ:
14تشہّد:
14درود شریف:
15تعوّذ و دعاء:
15سلام پھیرنا:
15تین یا چار رکعتیں پڑھنے کا طریقہ:
16تورّک:
16مکروہاتِ نماز:
16مُبطِلات و مُفسِدات ِ نماز:
17سجدۂ سہو کے مسائل واحکام
17۱۔نماز میں اضافہ کرنا:
17اسکی مثال:
17۲۔قبل از وقت سلام پھیرلینا:
18اسکی مثال:
18۳۔واجباتِ نماز میں سے کچھ چھوڑنا:
18مثال:
18۴۔تعدادِرکعات میں شک:
19مثال:
19۵۔ترجیح کی شکل میں:
19مثال:
20مریض کی طہارت و نماز کے مسائل
20طہارت کا طریقہ:
20کیفیّتِ تیمّم:
20پٹی،جبس یا ڈامرپر مسح:
21ایک تیمّم سے کئی نمازیں:
21جسمانی طہارت:
21کپڑوں کی طہارت:
21جائے نماز کی طہارت:
22اوقاتِ نماز کی پابندی:
22مریض کی نماز کا طریقہ:
22بیٹھ کر نماز:
22لیٹ کر نماز:
23اشارے سے نماز:
23جو اشارہ بھی نہ کرسکے؟
23دونمازوں کو جمع کرنا:
24نمازیں قصر کرنا:
Flag Counter