Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

اشارے سے نماز: ۵۔بیمار کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی نماز میں رکوع و سجود کرے ،اور اگر اسمیں اسکی استطاعت نہ ہو تو رکوع و سجود کیلئے سر سے اشارہ کرے، اور سجدے کیلئے رکوع کی نسبت سر کو ذرا زیادہ جھکائے ،اگر سجدہ تو نہ کر سکے مگر رکوع کرسکتا ہو تو وہ رکوع کے موقع پر رکوع کرے اور سجدوں کیلئے اشارہ کرلے ،اور اگر سجدہ کر سکتا ہو مگر رکوع نہ کر سکے تو وہ سجدوں کے وقت تو سجدے ہی کرے ،البتہ رکوع کے وقت اشارہ کرلے۔ ۶۔اگر کوئی بیمار رکوع اور سجود کیلئے سر سے بھی اشارہ نہ کر سکے تو وہ صرف اپنی آنکھوں سے اشارہ کرے۔ رکوع کیلئے آنکھوں کو ذرا سا بند کرے اور سجدوں کیلئے اسکی نسبت زیادہ دیر کیلئے بند کرے۔البتہ بعض بیمار لوگ جو انگلی سے اشارہ کرتے ہیں،وہ صحیح نہیں ہے، اور نہ ہی مجھے کتاب وسنّت اور اہل ِعلم کے اقوال میں سے اس انگلی کے ساتھ اشارے کی کوئی اصل ملی ہے۔ جو اشارہ بھی نہ کرسکے؟ ۷۔اگر کوئی بیمار سر یا آنکھ سے اشارہ بھی نہ کر سکتا ہو تو پھر وہ اپنے دل کی نیت کے ساتھ ہی نماز ادا کرلے ،وہ اس طرح کہ تکبیرِ تحریمہ کہے۔سورۃ الفاتحہ اور دوسری قراء ت کرے۔ رکوع،سجدوں،قیام اور قعدہ کی دل سے نیت کرے۔ کیونکہ ہر شخص کیلئے وہی ہے جسکی اس نے نیت کی۔ دونمازوں کو جمع کرنا: ۸۔بیمار کیلئے واجب ہے کہ ہر نماز کو اسکے وقت پر ادا کرے۔ اور نماز کے تمام واجبات میں سے جو بھی ممکن ہوں، انھیں اصل انداز سے ادا کرے۔اور اگر اسکے لئے تمام نمازوں کو انکے اوقات پر ادا کرنا مشکل ہو، تو اسکے لئے جائز ہے کہ ظہروعصر اور مغرب و عشاء کو جمع کرکے اکٹھی کر لیا کرے، چاہے تو جمع تقدیم کر کے نمازِ ظہر کے ساتھ ہی نمازِ عصر اور نمازِ مغرب کے ساتھ ہی نمازِ عشاء پڑھ لے ،یا جمع تاخیر کر کے ظہر کو نماز ِعصر کے وقت تک مؤخَر کرکے اور نمازِ مغرب کو نمازِ عشاء تک مؤخر کر کے پڑھ لے۔ جمع تقدیم یا جمع تاخیر میں سے جو اسکے لئے آسان ہو،اُسی کو اپنا لے۔البتہ نمازِ فجر نہ اس سے پہلی نماز کے ساتھ جمع کرکے پڑھی جاسکتی ہے نہ بعد والی کے ساتھ۔
x
صفحہعنوان
7مسائل و احکامِ
9نماز
9نمازکی مسنون کیفیّت و طریقہ
9استقبالِ قبلہ و نیّت:
9تکبیرِ تحریمہ:
10دعائِ استفتاح وثناء:
10تعوّذ و تسمیہ اور سورۃ الفاتحہ:
11قِراء ت:
11رکوع اور اسکی تسبیح:
12قومہ اور اس کے اذکار:
12سجود اور انکی تسبیح:
13جلسہ بین السجدتین اور اسکی دعاء:
13دوسرا سجدہ:
13دوسری رکعت:
14قعدہ:
14تشہّد:
14درود شریف:
15تعوّذ و دعاء:
15سلام پھیرنا:
15تین یا چار رکعتیں پڑھنے کا طریقہ:
16تورّک:
16مکروہاتِ نماز:
16مُبطِلات و مُفسِدات ِ نماز:
17سجدۂ سہو کے مسائل واحکام
17۱۔نماز میں اضافہ کرنا:
17اسکی مثال:
17۲۔قبل از وقت سلام پھیرلینا:
18اسکی مثال:
18۳۔واجباتِ نماز میں سے کچھ چھوڑنا:
18مثال:
18۴۔تعدادِرکعات میں شک:
19مثال:
19۵۔ترجیح کی شکل میں:
19مثال:
20مریض کی طہارت و نماز کے مسائل
20طہارت کا طریقہ:
20کیفیّتِ تیمّم:
20پٹی،جبس یا ڈامرپر مسح:
21ایک تیمّم سے کئی نمازیں:
21جسمانی طہارت:
21کپڑوں کی طہارت:
21جائے نماز کی طہارت:
22اوقاتِ نماز کی پابندی:
22مریض کی نماز کا طریقہ:
22بیٹھ کر نماز:
22لیٹ کر نماز:
23اشارے سے نماز:
23جو اشارہ بھی نہ کرسکے؟
23دونمازوں کو جمع کرنا:
24نمازیں قصر کرنا:
Flag Counter