Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

کسی برتن یا رومال میں مٹی ڈال کر اسکے آگے رکھ دیں جس سے وہ تیمّم کرسکے۔ ایک تیمّم سے کئی نمازیں: ۹۔اگر اس نے تیمّم کیا اور ایک نماز پڑھ لی جسکے لئے اس نے تیمّم کیا تھا۔ اور اگلی نماز کا وقت آنے تک اس کی طہارت(تیمّم) ابھی باقی ہے( وضوء نہیں ٹوٹا) تو وہ اسی پہلے تیمّم کے ساتھ اگلی نماز بھی پڑھ سکتا ہے۔دوسری نماز کیلئے تیمّم کا اعادہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،کیونکہ وہ تو تاحال طہارت کی حالت میں ہے، اور اسے باطل کرنے والا کوئی سبب رونما نہیں ہوا۔ جسمانی طہارت: ۱۰۔بیمار پر بھی واجب ہے کہ وہ اپنے جسم کو تمام نجاستوںاورپلیدیوں سے پاک کرے اور اگر کوئی بیمار ایسا کرنے سے معذور ہے،تو وہ اُسی حالت میں ہی نماز پڑھ لے۔ اسکی نمازصحیح ہے ،اور عذر زائل ہوجانے کے بعد اسے اس نماز کو دھرانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کپڑوں کی طہارت: ۱۱۔بیمار کیلئے یہ بھی واجب ہے کہ وہ پاک صاف کپڑوں میں نماز ادا کرے۔اگراسکے کپڑوں کو کوئی نجاست یا غلاظت لگ جائے تو اسکے لئے ضروری ہے کہ انہیںدھوئے یا کپڑے بدلے اور اگر اسکے لئے یہ سب ممکن ہی نہ ہو تو پھر وہ اسی حالت میں ہی نماز ادا کرلے۔ اسکی نماز صحیح ہے اور اس پر اعادہ کرنا بھی لازم نہیں ہے۔ جائے نماز کی طہارت: ۱۲۔بیمار پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ کسی پاک جگہ یا چیز پر نماز ادا کرے۔اگر وہ جگہ یا چیز نجس و ناپاک ہو جائے تو اسے دھوکر پاک کرلے یا پھر کسی دوسری چیزکے ساتھ اسے بدل لے یا پھر اسکے اوپر کوئی پاک چیز (قالین،دری کپڑا وغیرہ) بچھالے۔اگر ایسی کوئی صورت ممکن نہ ہو، تو پھر اسی جگہ نماز پڑھ لے۔اسکی نماز صحیح ہے اور اسے اسکے اعادے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔
x
صفحہعنوان
7مسائل و احکامِ
9نماز
9نمازکی مسنون کیفیّت و طریقہ
9استقبالِ قبلہ و نیّت:
9تکبیرِ تحریمہ:
10دعائِ استفتاح وثناء:
10تعوّذ و تسمیہ اور سورۃ الفاتحہ:
11قِراء ت:
11رکوع اور اسکی تسبیح:
12قومہ اور اس کے اذکار:
12سجود اور انکی تسبیح:
13جلسہ بین السجدتین اور اسکی دعاء:
13دوسرا سجدہ:
13دوسری رکعت:
14قعدہ:
14تشہّد:
14درود شریف:
15تعوّذ و دعاء:
15سلام پھیرنا:
15تین یا چار رکعتیں پڑھنے کا طریقہ:
16تورّک:
16مکروہاتِ نماز:
16مُبطِلات و مُفسِدات ِ نماز:
17سجدۂ سہو کے مسائل واحکام
17۱۔نماز میں اضافہ کرنا:
17اسکی مثال:
17۲۔قبل از وقت سلام پھیرلینا:
18اسکی مثال:
18۳۔واجباتِ نماز میں سے کچھ چھوڑنا:
18مثال:
18۴۔تعدادِرکعات میں شک:
19مثال:
19۵۔ترجیح کی شکل میں:
19مثال:
20مریض کی طہارت و نماز کے مسائل
20طہارت کا طریقہ:
20کیفیّتِ تیمّم:
20پٹی،جبس یا ڈامرپر مسح:
21ایک تیمّم سے کئی نمازیں:
21جسمانی طہارت:
21کپڑوں کی طہارت:
21جائے نماز کی طہارت:
22اوقاتِ نماز کی پابندی:
22مریض کی نماز کا طریقہ:
22بیٹھ کر نماز:
22لیٹ کر نماز:
23اشارے سے نماز:
23جو اشارہ بھی نہ کرسکے؟
23دونمازوں کو جمع کرنا:
24نمازیں قصر کرنا:
Flag Counter