Maktaba Wahhabi

85 - 165
ہیں اور نہ زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں بھی ہوں۔‘‘ نیز دیکھیے: النساء: ۱۰۸۔ اس معیت کو معیت علمی بھی کہتے ہیں۔ اور دوسری قسم معیت خاصہ ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: ﴿لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللّٰه مَعَنَا ﴾ [التوبۃ: ۴۰] ’’غم نہ کر بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔‘‘ یا جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا تھا: ﴿قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ ﴾ [الشعراء: ۶۲] ’’ہرگز نہیں بے شک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے ضرور راستہ بتائے گا۔‘‘ یا جیسے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ اور ہارون علیہم السلام سے فرمایا تھا: ﴿لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَى﴾ [طٰہٰ: ۴۶] ’’ڈرو نہیں، بے شک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں، میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں۔‘‘ یعنی میں ہر طرح سے تمھاری حفاظت کروں گا ایسا کوئی عمل نہیں ہونے دوں گا جس سے تمھیں ضرر پہنچے۔ امام قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے ساتھ ہوتا ہے، جس کے ساتھ اللہ ہو اس کے ساتھ (فرشتوں کی) ایسی جماعت ہوتی ہے جس پر غلبہ نہیں پایا جاتا، اس کے ساتھ ایسا محافظ ہوتا ہے جو سوتا نہیں، ایسا راہنما ہوتا ہے جو گمراہ
Flag Counter