Maktaba Wahhabi

امامت کے اہل کون؟ ( دو اہم سوالوں کے جوابات )

مؤلف: علامہ سید ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی ، شیخ ابو طاہر حافظ زبیر علی زئی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

استدلال میں بعض احادیث بھی نقل کی ہیں،اس کے بعد اپنا فیصلہ یوں صادر فرمایا ہے: [الحق والانصاف ان الترجیح للشافعی فی ھذہ المسألۃ ونحن مقلدین یجب علینا تقلید امامنا ابی حنیفہ] ’’حق اور انصاف کی بات یہ ہے کہ اس مسئلہ میں ترجیح امام شافعیؒ(کے موقف) کو حاصل ہے اور ہم چونکہ مقلد ہیں لہٰذا ہم پر تو امام ابوحنیفہؒ کی تقلید واجب ہے۔‘‘ قارئینِ کرام! یہاں پر’’تقلیدِ جامد‘‘ کاا سلوب ملاحظہ فرمائیں،پہلے حق کی تعیین خود فرمارہے ہیں اور پھر محض تقلید کی وجہ سے خلافِ حق یعنی باطل کو اختیار کررہے ہیں۔یہ انتہائی قابلِ مذمت جمود ہے،کیونکہ پہلے حق کا اعتراف کیا گیا ہے جبکہ اعترافِ حق کا معنیٰ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اورا س کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت اور حکم کچھ اور ہے اور امام ابوحنیفہ ؒ کا فیصلہ اس کے برخلاف ہے۔لہٰذا ہم اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نہیں بلکہ اپنے امام کی مانیں گے۔ نیزاس عبارت سے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایسے نزاع کے موقع پر تقلیدِ امام ضروری ہے،اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات یعنی حق کی پیروی کی ضرورت نہیں۔{اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ} اب آپ انصاف سے بتایئے کہ اس قسم کی روش اللہ کی شریعت میں دخل اندازی اور اس کے حکم میں شراکت کے مترادف نہیں ؟یقیناً یہ’’ شرک فی الحکم‘‘ ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { وَلَا یُشْرِکُ فِیْ حُکْمِہٖ أَحَداً}[1] ’’اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے۔‘‘ نیز فرمایا:
x
صفحہعنوان
5تصدیر
8پہلا رسالہ امام صحیح العقیدہ ہونا چاہیے
8تالیف علّامہ سیّد ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمۃ اللہ علیہ
9تقدیم
171اولاً:(عقیدہ کی پہلی خامی)
252ثانیاً:(عقیدہ کی دوسری خامی)
293ثالثاً:(عقیدہ کی تیسری خامی)
304رابعاً:(عقیدہ کی چوتھی خامی)
325خامساً:(عقیدہ کی پانچویں خامی)
49دوسرا رسالہ بِدْعَتِی کے پیچھےنماز کا حُکم
49تالیف فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
50تقدیم
52دوسرا رسالہ
53بدعت کی اقسام:
54بدعتی کے پیچھے نماز کے عدمِ جواز کے فتوے
542امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا فتویٰ:
553امام وکیع بن الجراح رحمہ اللہ کا فتویٰ:
554امام یزید بن ہارون رحمہ اللہ کا فتویٰ:
555امام بخاری رحمہ اللہ کا فتویٰ:
566امام زھیر بن البابی رحمہ اللہ کا فتویٰ:
567امام ابوعبیدالقاسم بن سلام اور امام یحییٰ بن معین رحمہم اللہ کا فتویٰ:
568امام قوام السنہ رحمہ اللہ کا فتویٰ:
57بدعتی کے بارے میں فرمانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
57اللہ اور اس کے رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دینے والا؟:
58حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیزاری،بدعت اور بدعتی سے :
58دیوبندیوں کے چند خطرناک عقائد :
591عقیدہ ٔوحدت الوجود:
612شرکیہ عقائد:
633 جہمیہ اور مرجیئہ کی موافقت:
644اکابر پرستی اور غلوّ:
655گستاخیاں:
686اندھی تقلید:
697اہلِ حدیث سے بغض:
71تنبیہ:
718ختمِ نبوت پر ڈاکہ:
739گمراہی کی طرف اعلانیہ دعوت:
7510انکارِ حدیث:
7611نماز بھی خلافِ سنّت:
7612قرآن وسنّت کی غلط تاویلیں اور تحریفات:
Flag Counter