Maktaba Wahhabi

امامت کے اہل کون؟ ( دو اہم سوالوں کے جوابات )

مؤلف: علامہ سید ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی ، شیخ ابو طاہر حافظ زبیر علی زئی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

زیادتی ٔ ایمان کا موجب قرار دیا گیا ہے۔ 6 اسی طرح وہ اعمال کو ایمان کا جز ء نہیں مانتے،بلکہ ان کے ہاں ’’ایمان صرف زبان کے اقرار اور دل کی تصدیق کا نام ہے۔‘‘ یہاں ذرا سا غور کیجئے کہ جب اعمال کو وہ ایمان میں داخل ہی نہیں سمجھتے تو نماز بھی(ایک) عمل ہے،لہٰذا جب وہ نماز کو ایمان کا جزء ماننے پر تیار نہیں تو پھر(اہلحدیث کی) نماز ان کی اقتداء میں کیونکر معتبر ہوسکتی ہے؟حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن ِپاک میں بطورِ خاص نماز کو ایمان کہا ہے۔اسی طرح قرآن واحادیث میں ترکِ نماز کو کفروشرک سے تعبیر کیا گیا ہے،تو پھر نماز کے ایمان ہونے میں کونسا امر مانع ہے؟لہٰذا جب نماز کے مسئلہ میں ان کی بنیاد ہی غلط ہے تو پھر ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا چہ معنیٰ دارد؟ قارئینِ کرام! مذکورہ بالا حوالہ جات سے ثابت ہوتا ہے کہ احناف کے بہت سے عقائد انتہائی انحراف واضطراب کا شکار ہیں۔لہٰذا ’’مخل فی العقیدہ‘‘ امام کی اقتداء کیسے درست ہوسکتی ہے؟ مسئلہ زیرِ بحث پر ایک اور پہلو سے بھی گفتگو ہوسکتی ہے اور وہ’’تقلیدِ شخصی‘‘ کی وہ صورت ہے جو ہمارے ممالک میں عمومی طور پر خاص وعام پر مسلّط ہے الّا ماشاء اللہ ۔ چنانچہ’’تقلیدِ جامد‘‘ عقیدہ کا بہت بڑا انحراف ہے اور شرک کی حدود میں داخل ہوجاتا ہے۔جس کی صورت یہ ہے کہ قرآن وحدیث کے ظاہر وبیّن احکام پر اپنے امام کے قول کو مقدم کیا جاتا ہے۔اس کی ایک جھلک مندرجہ ذیل حوالہ سے ظاہر ہوتی ہے: جامع ترمذی کے ساتھ’’التقریر للترمذی‘‘ کے نام سے ایک رسالہ چھپا ہوا ہے جو مولانامحمود الحسن دیوبندی کی تقاریر کا مجموعہ ہے۔اس میں ایک فقہی مسئلہ’’خیارِ مجلس‘‘ پر بحث کرتے ہوئے موصوف نے شوافع کے ساتھ اپنا اختلاف نقل کیا ہے۔پھر مذہبِ شوافع کے
x
صفحہعنوان
5تصدیر
8پہلا رسالہ امام صحیح العقیدہ ہونا چاہیے
8تالیف علّامہ سیّد ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمۃ اللہ علیہ
9تقدیم
171اولاً:(عقیدہ کی پہلی خامی)
252ثانیاً:(عقیدہ کی دوسری خامی)
293ثالثاً:(عقیدہ کی تیسری خامی)
304رابعاً:(عقیدہ کی چوتھی خامی)
325خامساً:(عقیدہ کی پانچویں خامی)
49دوسرا رسالہ بِدْعَتِی کے پیچھےنماز کا حُکم
49تالیف فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
50تقدیم
52دوسرا رسالہ
53بدعت کی اقسام:
54بدعتی کے پیچھے نماز کے عدمِ جواز کے فتوے
542امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا فتویٰ:
553امام وکیع بن الجراح رحمہ اللہ کا فتویٰ:
554امام یزید بن ہارون رحمہ اللہ کا فتویٰ:
555امام بخاری رحمہ اللہ کا فتویٰ:
566امام زھیر بن البابی رحمہ اللہ کا فتویٰ:
567امام ابوعبیدالقاسم بن سلام اور امام یحییٰ بن معین رحمہم اللہ کا فتویٰ:
568امام قوام السنہ رحمہ اللہ کا فتویٰ:
57بدعتی کے بارے میں فرمانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
57اللہ اور اس کے رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دینے والا؟:
58حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیزاری،بدعت اور بدعتی سے :
58دیوبندیوں کے چند خطرناک عقائد :
591عقیدہ ٔوحدت الوجود:
612شرکیہ عقائد:
633 جہمیہ اور مرجیئہ کی موافقت:
644اکابر پرستی اور غلوّ:
655گستاخیاں:
686اندھی تقلید:
697اہلِ حدیث سے بغض:
71تنبیہ:
718ختمِ نبوت پر ڈاکہ:
739گمراہی کی طرف اعلانیہ دعوت:
7510انکارِ حدیث:
7611نماز بھی خلافِ سنّت:
7612قرآن وسنّت کی غلط تاویلیں اور تحریفات:
Flag Counter