Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

اسلامی نظام پر بے اعتمادی ہمارے ملک میں اس گروہ کے سرغنہ مسٹر غلام احمد پرویز ہیں، انہوں نے ادارہ ’’طلوع اسلام‘‘ کے نام سے ہم خیال حضرات کو اپنے گرد جمع کر رکھا ہے، اور انہی مسائل پر مشتمل لٹریچر شائع کرنے میں مصروف ہیں۔ آگے بڑھنے سے پیشتر ہم آپ کو مسٹر پرویز کے خیالات کی ایک جھلک دکھانا ضروری خیال کرتے ہیں۔  پرویز صاحب اپنے ایک مضمون میں قربانی کو غیر اسلامی رسم ثابت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : ’’یہاں قدرتی طور پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب اس قربانی کے لئے کوئی حکم اور کوئی سند موجود نہیں تو ہزار برس سے یہ کس طرح متواتر چلی آ رہی ہے اور اس کے خلاف کسی نے آواز کیوں نہ اٹھائی۔ یہ سوال بہت اہم ہے اور اس کا جواب اس وقت ملے گا جب کوئی مرد حق گو اسلام کی تاریخ لکھے گا اس لئے کہ یہ سوال ایک قربانی تک ہی محدود نہیں یہ تو پورے اسلامی نظام کو محیط ہے۔ وہ دین جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا تک پہنچایا تھا۔ اس کا کون سا گوشہ اور کون سا شعبہ ہے، جس میں تحریف نہیں ہو چکی؟۔‘‘ (ملاحظہ ہو ’’قرآنی فیصلے‘‘ مجموعہ مضامین پرویز صفحہ نمبر 65-66) بہرحال ہم آج کی فرصت میں اس گروہ اور اس نہج پر سوچنے والے حضرات کے ان خیالات کا تجزیہ اور ان وساوس کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں کہ جو قربانی کے مسئلہ پر ان حضرات کی طرف سے شائع ہو رہے ہیں۔
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter