Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

چلتے چلتے یہ بھی فرما دیجئے کہ آپ کا یہ فقرہ کہ ’’اللہ نے پکارا اے ابراہیم! تم نے خواب کو حکم خداوندی۔۔۔پر محمول کر کے اس کی پوری تکمیل کر دی۔‘‘ کن الفاظ کا ترجمہ ہے؟  ذبح عظیم سے مراد پھر آپ نے لکھا ہے کہ: ’’حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ مینڈھا ذبح کرنے کا واقعہ بھی قرآن میں نہیں توریت میں ہے۔‘‘ برائے مہربانی اتنا تو بتا دیجئے: [وَفَدَيْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيْمٍ ١٠٧؁ ] (سورۃ الصفت آیت: 107) کا مطلب کیا ہے ، لیکن اس کا ترجمہ اور مفہوم بیان کرتے ہوئے ذرا قواعد عرب کا احترام رہے۔ پھر آپ نے یہ بھی کہا ہے کہ: ’’قرآن نے یہ کہیں نہیں کہا کہ اس واقعہ عظیمہ کی یاد میں جانور ذبح کیا کرو۔‘‘ پرویز صاحب! ہم آپ کی خدمت میں آپ کی کتاب ’’جوئے نور‘‘ سے ان آیات کا ترجمہ پیش کرنا کافی سمجھتے ہیں: ’’اور دیکھو، ہم نے ایک بہت بڑی قربانی کے عوض اسماعیل کو ذبح ہونے سے بچا لیا اور ہم نے بعد کو آنے والی نسلوں کے لئے اس واقعہ کی یاد کو باقی رکھا۔‘‘ (صفحہ نمبر: 156) جناب من! یہی وہ نکتہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی 
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter