Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

تمام دلائل کا علمی اور منطقی انداز میں جائزہ لیا ہے جو انہوں نے اپنی کتابوں میں قربانی کے خلاف پیش کئے ہیں۔ طرز بیان ہم نے وہ اپنایا ہے کہ جسے جدید تعلیم یافتہ حضرات بآسانی سمجھ سکیں۔ کیونکہ ہمارا اصل مخاطب یہی طبقہ ہے...... امید ہے کہ حضرات علماء کرام ہماری اس کوشش کو بہ نظر استحسان دیکھیں گے اور اہل ثروت اس رسالہ کی تقسیم و اشاعت میں تعاون فرمائیں گے تاکہ عامۃ المسلمین اس سے استفادہ کر سکیں۔  مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل ہم تسلیم کرتے ہیں کہ قربانی کے جانور کی عمر، ایام قربانی کی تحدید، وجوب قربانی کے لئے ضروری نصاب اور اس قسم کی بعض دوسری جزئیات میں فقہاء کے ہاں اختلاف موجود ہیں۔ لیکن نفس قربانی کی مشروعیت اور اس امر پر کہ قربانی کسی خاص مقام سے مخصوص نہیں۔ تمام دنیائے اسلام کا اتفاق اور پوری امت کا اجماع ہے۔ قرآن مجید میں اختصار اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پوری وضاحت سے اس کا تذکرہ اور تفصیلات موجود ہیں۔ اور ملت اسلامیہ کا متواتر عمل اس کی مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ عہد نبوت سے آج تک ہر نسل کے بعد دوسری نسل پورے یقین و اذعان کے ساتھ اس پر عمل پیرا رہی ہے۔ ہر عہد کے لاکھوں، کروڑوں مسلمانوں نے اپنے اسلاف سے یہ 
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter