Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

معذرت ہم قارئین سے معذرت خواہ ہیں کہ تقاضائے اختصار کے باوجود ہم نے پرویز صاحب کے اقتباسات نقل کرنے میں تفصیل سے کام لیا ہمارے خیال میں یہ تفصیل ناگزیر تھی۔ اس کے بغیر بات کو آگے چلانا مناسب نہیں تھا۔ ویسے بھی تنقید و تبصرہ کے لئے ضروری ہے کہ فریق ثانی کے خیالات کے اظہار میں بخل و اختصار سے کام نہ لیا جائے بلکہ حریف کے نظریات کو پورے بسط اور وضاحت کے ساتھ مخاطب کے سامنے رکھ دیا جائے تاکہ اسے تحریف و ترمیم کا گلہ نہ رہے۔ تنقیدی گزارشات اب ذرا پرویز صاحب کے ارشادات پر تنقیدی نگاہ ڈالئے اور انصاف کیجئے کہ بات کہاں سے کہاں پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے فقرہ نمبر (1) میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی پر آمادگی کو واقعہ عظیمہ سے تعبیر فرمایا ہے۔ حالانکہ ان کی رائے میں اللہ تعالیٰ نے بیٹے کو ذبح کرنے کا کوئی حکم ہی نہیں دیا تھا۔ خواب میں جو کچھ کہا گیا تھا، جناب ابراہیم علیہ السلام اس کا مطلب سمجھنے سے قاصر رہے اور مجاز کو حقیقت سمجھ بیٹھے، چنانچہ پرویز صاحب اپنی ایک دوسری کتاب ’’جوئے نور‘‘ میں لکھتے ہیں:
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter