Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

غور فرمائیے کہ جب ذبح کا حکم ہی نہ ہوا تھا بلکہ خلیل اللہ نے منشاء الٰہی سمجھنے میں غلطی کی تھی تو اس پر تحسین و مرحبا کا کیا مطلب! یہاں تو چاہیئے تھا کہ فوری طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اجتہادی غلطی پر توجہ دلائی جاتی اور انہیں اپنے الہام کے اصل منشاء پر اطلاع دی جاتی۔ مزید غور فرمائیے کہ حضرت اسماعیل تو  يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ‌  کے الفاظ میں والد محترم کے خواب میں دیکھے نظارے کو امر الٰہی سے تعبیر فرما رہے ہیں، لیکن پرویز صاحب کس دیدہ دلیری سے قرآنی الفاظ کے برعکس کہہ رہے ہیں کہ : ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس قربانی کا حکم نہ دیا گیا تھا۔‘‘ (صفحہ نمبر 155) قرآن دانی کا ماتم پھر ان کا کمال اور ہاتھ کی صفائی ملاحظہ فرمائیے کہ اسماعیلی الفاظ ﴿افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ‌﴾ کا ترجمہ ان الفاظ میں کرتے ہیں کہ ’’ابا جان ، جس بات کا اشارہ آپ  کو ملا ہے، اسے بلاتامل کر گزرئیے۔‘‘ ہم پرویز صاحب اور ان کے عقیدت مندوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ (تُؤْمَرُ‌) (سورۃ الصفت آیت: 102) کا معنی’’ اشارہ ملا‘‘ کس لغت میں
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter