Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

مثبت انداز میں کہنے کے عادی ہیں۔ مخالف فریق کے دلائل کو اس کے مسلمات کی رو سے رد کرنا اگرچہ مشکل نہیں، لیکن ہمارے احباب اس طرف کم سے کم توجہ دیتے ہیں، اس لئے ہم نے اس انداز کو ضروری سمجھا۔ اقتصادی نقطہ نگاہ منکرین سنت اور کچھ اباحت پسند حلقہ قربانی کو معاشی اور اقتصادی حیثیت سے بھی نقصان دہ خیال کرتے ہیں اور بعض حضرات جانوروں کی قلت کا رونا بھی روتے ہیں ۔ ان کے اس اعتراض کو صحیح باور کرنے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ ہم اس امر کا اعتراف کریں کہ اسلام کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ وہ دین کامل ہے بلکہ یہ ہماری معاشیات کے لئے مضر اور اقتصادیات کے لئے تباہ کن ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم ماہر اقتصادیات نہیں۔ لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اقتصادی استحکام کے لئے یہ امر بے حد ضروری ہے کہ امراء کی دولت غرباء میں منتقل ہوتی رہے۔ اگر یہ اصول ٹھیک ہے تو پھر ملک میں لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش یہی ہے کہ وہ ریوڑ پالیں اور عید الاضحیٰ کے موقعہ پر ان کو مہنگے داموں فروخت کریں۔ پھر لاکھوں قصاب ہیں جو ان ایام میں ذبح کرنے کی معقول اجرت پاتے ہیں۔ پھر لاکھوں غریب خاندان ہیں جو کم از کم تین دن عمدہ غذا سے بہرہ مند ہوتے ہیں اور چرم ہائے قربانی سے بیسیوں ضرورتیں پوری کرتے
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter