Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

اس لئے اس کی تعمیل ضروری ہے۔ بیٹے سے ذکر کیا تو اس نے بھی کہا کہ اگر یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے تو اس کی تعمیل میں قطعاً تامل نہ کیجئے۔ میں ذبح ہونے کو تیار ہوں۔ آپ نے بیٹے کو لٹا دیا۔ اس کے گلے پر چھری رکھ دی تو اللہ نے پکارا کہ اے ابراہیم! تم نے خواب کو حکم اللہ پر محمول کر کے اس کی پوری تعمیل کر دی۔ اس لئے ظاہر ہے کہ اگر تمہیں بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے بھی حکم دیا گیا تو تم اسے بلاتامل پورا کرو گے۔ یقیناً باپ اور بیٹا دونوں اطاعت و تسلیم کے بلند ترین مقام پر فائز ہو۔ اس بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے کعبہ کی تولیت کے لئے منتخب کر لیا۔ قرآن میں بس اتنا ہی واقعہ ہے۔ تورات میں البتہ یہ بھی ہے کہ جبریل نے جنت سے ایک مینڈھا لا کر بیٹے کی جگہ لٹا دیا اور چھڑی بیٹے کی جگہ مینڈھے پر چل گئی لیکن یہ تو ایک اسرائیلی افسانوں میں سے افسانہ ہے۔ قرآن اس کی تائید نہیں کرتا۔‘‘ (صفحہ نمبر: 64-65) 6۔ ’’مذہبی رسومات کی ان دیمک خوردہ لکڑیوں کو قائم رکھنے کے لئے طرح طرح کے سہارے دئے جاتے ہیں، کہیں قربانی کو سنت ابراہیمی قرار دیا جاتا ہے، کہیں اسے تقرب الٰہی کا ذریعہ بتایا جاتا ہے، کہیں دوزخ سے محفوظ گزر جانے کی سواری بنا کر دکھایا جاتا ہے۔‘‘ (صفحہ نمبر 64)
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter