Maktaba Wahhabi

قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ

مؤلف: مولانا محمد ابراہیم کمیرپوری

ناشر: مکتبۃ السنۃ

سال شائع: 2004

قربانی کو غیرمشروع ، غیراسلامی بلکہ مشرکین کی رسم اور فضول خرچی قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو اس ’’شرک اور گناہ‘‘ سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں، اور اس سنت ابراہیم اور شعار اسلام کے خلاف دجل و فریب کی اشاعت پر ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں، اور اس لٹریچر سے شہروں کے در و دیوار سیاہ کرتے اور جدید تعلیم یافتہ حضرات تک بلاقیمت پہنچانا اپنا فرض خیال کرتے ہیں اور علمائے کرام کے اجتماعی معتقدات کا برسر بازار مذاق اڑاتے اور قربانی کی مشروعیت اور اس کے سنت و ثواب ہونے کا ثبوت مانگتے ہیں۔ مگر ہمارے علماء ہیں کہ قربانی کے جانور کی عمر، سینگ، دم وغیرہ اور قربانی کے ایام کی تحدید و توسیع میں مصروف ہیں اور اس سے آگے جانے کے لئے آمادہ نہیں ہیں۔  اس سلسلہ میں سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ منکرین قربانی (پرویز پارٹی) کے لٹریچر سے ہماری وہ جدید تعلیم یافتہ نسل متاثر ہورہی ہے۔ جو کل کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس نسل کو اس قسم کے الحاد سے بچانے کی فکر کی جائے اور ان حضرات کو قربانی کی مشروعیت اور اس کے فلسفہ سے آگاہ کیا جائے اور پرویز اور اس کے ہم خیال ملحدین کے زہریلے لٹریچر کے اثرات سے ان عزیزوں کے قلوب و اذہان کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے۔ ہم نے اسی مقصد سے یہ مقالہ مرتب کیا ہے اور اس میں مسٹر پرویز کے ان 
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
7اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ قربانی پر شاہد ہے
10مشروعیت کی سب سے بڑی دلیل
13نادانی کی انتہا
19تنقیدی گزارشات
21قرآن دانی کا ماتم
23 ذبح عظیم سے مراد
27 پرویزی تشخیص
35اقتصادی نقطہ نگاہ
36اس مقام پر جانوروں کی قلت کا بہانہ
Flag Counter