Maktaba Wahhabi

29 - 52
۲۱ ...... اگلی صف میں جانے کیلیئے لوگوں کی گردنیں پھلانگنا: مسجد میں آنے والوں کو چاہیئے جہاں جگہ ملے وہیں پر بیٹھ جائیں لیکن اکثر دیکھا جاتا ہے بعض بعد میں آنے والے لوگ پہلی صفوں میں جگہ پانے کے لیئے لوگوں کی گردنیں پھلانگتے پھرتے ہیں اور اس طرح دوسرے لوگوں کیلیے اذیت کا باعث بنتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آگے آنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھ کر فرمایا :’’بیٹھ جائو ! تم نے لوگوں کو ایذا دی اور دیر لگائی ہے‘‘۔ (ابوداؤد:۱۱۱۸، ابن خزیمہ:۱۸۱۶، ابن حبان:۵۷۲) مسجد میں پہلے آنے والوں کو چاہیئے کہ وہ پہلی صفوں میں بیٹھیں اور خالی جگہ نہ رہنے دیں تاکہ لوگ خالی جگہ دیکھ کر ان کے اوپر سے نہ گذریں اور گذرنے والے بھی گناہگار نہ ہوں ۔ ۲۲ ......جمعہ کے دن دیر سے مسجد میں آنا: جمعہ کے دن نمازیوں کو مسجد میں امام سے پہلے آنا چاہیئے تاکہ ایک طرف وہ زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کر سکیں اور دوسری طرف ان کا نام جمعہ ادا کرنے والے نمازیوں کی فہرست میں لکھا جا سکے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ فرشتے جمعہ کے دن مسجد کے دروازے پر ثواب لکھنے کیلیے ٹھہرتے ہیں اور سب آنے والوں کا نام لکھ لیتے ہیں، جو شخص نماز جمعہ کے لییے اول وقت مسجد میں جاتا ہے اس کو اتنا ثواب ملتا ہے جتنا مکہ میں قربانی کے لییے اونٹ بھیجنے والے کو ثواب ملتا ہے، پھر جو بعد میں آتا ہے اس کو اتنا ثواب ملتا ہے جتنا مکہ میں قربانی کیلیے گائے بھیجنے والے کو ثواب ملتا ہے، اس کے بعد دنبہ بھیجنے والے کے برابر، اس کے بعد مرغی اور اسکے بعد آنے والے کو انڈہ صدقہ
Flag Counter