Maktaba Wahhabi

26 - 52
ابی شیبہ:۱/۳۷۵، ابن حبان۱۷۷۵، جزء القراء ۃ للبخاری:۱۵، ۶۸،۶۵،۷۲، عبد الرزاق:۲۷۶۷، ابو عوانہ:۲/۱۳۸، سنن بیہقی:۲/۳۸، کتاب القراء ۃ:۸۲ میں صحیح سند سے مروی ہے) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ میں سے اہلِ علم کی اکثریت کا عمل اِنہی احادیث پر ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے حضرت عمر، حضرت علی، حضرت عائشہ، حضرت انس، حضرت عبد اللہ ابن عباس، حضرت عبد اللہ ابن عمر، حضرت عبد اللہ ابن مسعود، حضرت معاذ بن جبل، حضرت ابی بن کعب، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہم اور تابعین کرام کی فہرست کیلیے امام بخاری اور امام بیہقی رحمہما للہ کی جزء القراء ۃ کی طرف رجوع کیا جائے۔ آئمہ مذاہب میں سے امام مالک، حضرت عبد اللہ ابن مبارک، اما م شافعی، امام احمد اور امام اسحاق بن راہویہ رحمہما للہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے کے قائل ہیں۔ ۱۷ ......رفع الیدین نہ کرنا: رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کرنا (یعنی ہاتھوں کا اٹھانا جیسے تکبیر تحریمہ کے وقت اٹھایا جاتا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ عمل ہے مگر بہت سے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت کو اپنے تقلیدی مسلک کی وجہ سے نہیں اپناتے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی موجودگی کے باوجود ان کا رفع الیدین کی سنت کو چھوڑنا بہت بڑی جرأ ت کی بات ہے۔ حضرت عبد اللہ ابن عمررضی اللہ عنہماکہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع فرماتے تو اپنے ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے، اسی طرح
Flag Counter