Maktaba Wahhabi

511 - 548
اسلامی حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا۔[1] اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا، پھر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حق میں حسن بن علی رضی اللہ عنہما خلافت سے دست بردار نہ ہوتے تو اسلامی جہاد اور فتوحات کا پہلا دور نہ لوٹ آتا، چنانچہ صلح کا ایک نتیجہ اس عظیم شرعی مقصد کا حصول تھا۔ کتاب و سنت پرمبنی مسلمانوں کے اتحاد کے بہت سارے اچھے ثمرات ہوتے ہیں، اگر امت عموماً اور اس کے قائد خصوصاً اس مقصد کو اچھی طرح سمجھ لیں اور اپنی زندگی میں اس کو نافذ کرلیں تو وہ ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ ثالثاً:… خوارج کے مقابلے کے لیے حکومت کا فارغ ہو جانا: صلح کا ایک نتیجہ یہ بھی تھا کہ خوارج کے مقابلے کے لیے اسلامی حکومت فارغ ہوگئی، چنانچہ معاویہ رضی اللہ عنہ ان کی طاقت و قوت کم کرنے میں کامیاب رہے، اور فروہ بن نوفل اشجعی، مستورد بن علف تیمی، حیان بن ظبیان سلمی کی تحریکات کا معارضہ کیا، یہ تحریکات کوفہ میں ظہور پذیر ہوئیں۔[2] یزید باہلی، سہم ہجیمی، قریب ازدی، زحاف طائی وغیرہم کی تحریکات بصرہ میں تھیں۔[3] خوارج اور اسلامی حکومت کے مابین اس کشمکش کی تفصیل کا یہ موقع نہیں، لیکن ہمیں یہاں صلح کے ایک فطری نتیجہ کو واضح کرنا ہے اور وہ نتیجہ خوارج کا معارضہ اور ان کا ناطقہ بند کرنا ہے، اسی لیے عہد معاویہ رضی اللہ عنہ میں خوارج کی تحریک میں سوجھ بوجھ کی کمی اور تنظیم کا فقدان پایا جاتا ہے، جو کچھ وہ کرتے تھے وہ اجتماعی خود کشی کے مترادف تھا، اس لیے کہ وہ چھوٹے چھوٹے گروہوں میں خروج کرتے تھے، جن کا جلد ہی خاتمہ کردیا جاتا تھا، ان کا سوجھ بوجھ اور تجربہ رکھنے والا کوئی قائد نہیں تھا، جو مقاصد کے حصول کے لیے ان کی بہادری اور گھڑ سواری کا فائدہ اٹھا پاتا۔ اپنے ہی کچھ لوگوں کی غلطیوں کا وہ اعادہ کرتے تھے، کوئی تحریک سابقہ تحریک کے تجربہ سے فائدہ نہیں اٹھاتی تھی، اپنی دعوت میں مناظرہ اور سوال و جواب کا اسلوب نہیں اپناتے تھے، مسلم معاشرہ پر اپنی فکر کو زبردستی مسلط کرنا چاہتے تھے، ان کی تحریکات میں دینی محرکات (جس نے ان کے زعم باطل کے مطابق انھیں خروج پر آمادہ کیا) جاہلی عصبیت کے محرکات سے ملے ہوئے تھے، جس کا ثبوت یہ تھا کہ ان میں سے بعض نے اپنے بعض ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے خروج کیا تھا، اسلامی معاشرے میں وہ اجنبیت محسوس کرتے، اور اس سے نفرت کرتے، وہ اس بات پر مطمئن تھے کہ اہل قبلہ سے جنگ کفار کی جنگ سے بہتر ہے، اپنی دعوت کو پھیلانے
Flag Counter