کی نصرت و حفاظت کرنے کی شعب عقبہ کے مقام پر بیعت لی۔د:عرفات میں دعوتِ حق کی خاطر جدوجہد:امام احمد اور امام حاکم نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا:’’َکاَن النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَعْرِضُ نَفْسَہُ عَلَی النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ،[1] فَیَقُوْلُ:’’ہَلْ مِنْ رَجُلٍ یَحْمِلُنِيْ إِلٰی قَوْمِہِ، فَإِنَّ قُرَیْشًا قَدْ مَنَعُوْنِيْ أَنْ أُبَلِّغَ کَلَامَ رَبِّيْ؟‘‘[2]’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ کو موسم حج میں عرفات کے مقام پر لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے فرماتے:’’کوئی شخص ایسا ہے، جو مجھے اپنی قوم کی طرف لے جائے، کیونکہ قریش نے مجھے میرے رب کا کلام پہنچانے سے روک رکھا ہے؟‘‘’’فَأَتَاہُ رَجُلٌ مِنْ ہَمْدَانَ[3]، فَقَالَ:’’مِمَّنْ أَنْتَ؟‘‘’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہمدان(قبیلے)کا ایک شخص آیا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا:’’تم کن(لوگوں)سے ہو؟‘‘