اہتمام۔۲: وعظ و نصیحت میں ساتھیوں کو شریک کرنا اور انہیں نمائندہ بنا کر اس فریضہ کو ادا کرنے کا موقع دینا۔۳: مسلمان خواتین کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے قاصد رضی اللہ عنہ کے لیے احترام و تعظیم۔۴: تعلیم و تربیت اور وعظ و نصیحت میں آیات قرآنیہ سے استشہاد و استفادہ۔۵: مردوں کے خواتین کو دعوتِ دین دیتے وقت اسلامی احکام پردہ کی پابندی۔[1]۶: دعوتِ دین کی خشتِ اول شرک سے برأ ت کی تلقین۔۷: وعظ و نصیحت میں موضوع سخن کے انتخاب میں سامعین کے حالات کا خیال رکھنا۔و:ایک خاتون کے گھر میں خواتین کو وعظ و نصیحت:امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’ایک خاتون نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا:’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ! ذَہَبَ الرِّجَالُ بِحَدِیْثِکَ، فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِکَ یَوْمًا نَأْتِیْکَ فِیْہِ، تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَکَ اللّٰہ۔‘‘’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی(ساری)باتیں مرد لے گئے [2] اپنے وقت میں سے ایک دن ہمارے لیے مخصوص فرما دیجیے، کہ ہم اس میں