اور اسی مقام پر اب مسجد نمرہ ہے۔اس حدیث میں دیگر چھ فوائد:۱: تشبیہ کا استعمال کرنا۔[1]۲: بات خوب واضح کرنے اور سمجھانے کے لیے ماحول سے استفادہ کرنا۔۳: عمل کے ساتھ دعوت دینا۔[2]۴: سامعین کو شریکِ گفتگو کرنا۔[3]۵: گفتگو میں اشارے کا استعمال۔[4]۶: بات کا اعادہ کرنا۔[5]ب:عرفات اور مزدلفہ کے درمیان نصیحت:امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ:’’أَنَّہُ دَفَعَ مَعَ النَّبِیِّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَوْمَ عَرَفَۃَ، فَسَمِعَ النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم وَرَائَہُ زَجْرًا شَدِیدًا وَضَرْبًا وَصَوْتًا لِلْإِبِلِ، فَأَشَارَ بِسَوْطِہِ إِلَیْہِمْ وَقَالَ:’’أَیُّہَا النَّاسُ! عَلَیْکُمْ بِالسَّکِینَۃِ، فَإِنَّ الْبِرَّ لَیْسَ بِالْإِیضَاعِ۔‘‘[6]’’بے شک وہ عرفہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ(میدانِ عرفات سے)واپس آرہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے(اونٹوں کو ہانکنے کے