عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب تھے:’’میرے باپ اور میری ماں(آپ پر قربان ہوجائیں)اور دو۔‘‘[1]نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وَاثْنَیْنِ۔‘‘[2]’’اور دو(بھی)۔‘‘اس واقعہ میں یہ واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انصاری خاتون کے بیٹے کی وفات پر گریہ و زاری کی خبر سن کر انہیں تسلی دینے اور سمجھانے کی غرض سے ان کے ہاں تشریف لے گئے۔اس واقعہ میں دیگر چار فوائد:۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل تواضع۔۲: دعوتی مشن میں ساتھیوں کو شریک کرنا۔۳: سامع یا مخاطب کے اشکال پیش کرنے پر اظہار خفگی کی بجائے اس کا تسلی بخش جواب دینا۔۴: مفید سوال سننا اور اس کا جواب دینا۔ح:ابن عمرو رضی اللہ عنہما کے ہاں روزوں میں اعتدال کی تلقین کی خاطر تشریف آوری:امام مسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ذُکِرَ لَہُ صَوْمِيْ، فَدَخَلَ عَليَّ۔ فَأَلْقَیْتُ