ی:یہودیوں کے سربراہ کے گھر جاکر دعوتِ اسلام دینا:امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’بَیْنَمَا نَحْنُ فِيْ الْمَسْجِدِ، إِذْ خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَقَالَ:’’انْطَلِقُوْا إِلَی یَہُوْدَ۔‘‘ فَخَرَجْنَا مَعَہُ، حَتّٰی جِئْنَا بَیْتَ الْمِدْرَاسِ۔‘‘’’ہم مسجد میں تھے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا:’’یہود کی طرف چلو۔‘‘ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم یہودیوں کے سربراہ کے گھر جا پہنچے۔‘‘فَقَامَ النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَنَادَاہُمْ:’’یَا مَعْشَرَ یَہُوْدَ! أَسْلِمُوْا تَسْلَمُوْا۔‘‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور انہیں آواز دی:’’اے گروہِ یہود! مسلمان ہوجاؤ، بچ جاؤ گے۔‘‘انہوں نے جواب دیا:’’بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔‘‘’’اے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے(پیغام الٰہی)پہنچا دیا ہے۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ذٰلِکَ أُرِیْدُ۔‘‘’’میں یہی چاہتا ہوں۔‘‘پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری دفعہ یہی بات فرمائی، تو انہوں نے کہا:’’قَدْ بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔‘‘