وہ تمہیں وہ عذابِ قبر سنائیں، جو میں سنتا ہوں۔‘‘پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوئے [1] اور فرمایا:’’تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔‘‘’’اللہ تعالیٰ سے(دوزخ کی)آگ کے عذاب سے پناہ طلب کرو۔‘‘انہوں نے کہا:’’نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔‘‘’’ہم اللہ تعالیٰ سے(دوزخ کی)آگ کے عذاب سے پناہ مانگتے ہیں۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔‘‘’’اللہ تعالیٰ سے قبر کے عذاب سے پناہ طلب کرو۔‘‘انہوں نے کہا:’’نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔‘‘’’ہم عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ۔‘‘’’اللہ تعالیٰ سے ظاہر اور پوشیدہ فتنوں سے پناہ طلب کرو۔‘‘انہوں نے کہا:’’نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ۔‘‘’’ہم ظاہر اور مخفی فتنوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔‘‘’’اللہ تعالیٰ سے دجال کے فتنے سے پناہ طلب کرو۔‘‘انہوں نے کہا:’’نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔‘‘[2]’’ہم دجال کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں۔‘‘