Maktaba Wahhabi

30 - 41
۳۔۔قولہ تعالی: ﴿وَالسَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالأَنصَارِ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوہُم بِإِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّٰه عَنْہُمْ وَرَضُواْ عَنْہُ وَأَعَدَّ لَہُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ تَحْتَہَا الأَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا أَبَداً ذَلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمٰ﴾ (التوبۃ ۱۰۰) ’’ اور جومہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیا کررکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے۔‘‘ احادیث نبویہ : ۱۔ عن ابن مسعود رضی اللّٰه عنہ قال : قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : ’’خَیْرُ النَّاسِ قَرْنِیْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ۔۔۔۔۔‘‘ [1] ’’سب سے بہتر لوگ میرے زمانے والے ہیں ،پھر ان کے بعد والے،پھر ان کے بعد والے،پھر ان کے بعد والے‘‘ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سب سے بہتر زمانہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا ، اور اس سے مراد آپ کے صحابہ ہیں۔[2]
Flag Counter