Maktaba Wahhabi

31 - 41
۲۔ عن أبي بردۃ عن أبیہ قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم:’’۔۔۔۔النُجُوْمُ أمَنَۃٌ لِلسَّمَائِ ، فَإذَا ذَھَبَتِ النُّجُوْمُ اَتَی السَّمَائَ مَاتُوْعَدُ، وَأنَا أمَنَۃٌ لِأصْحَابِيْ، فَإذَا ذَھَبْتُ أتٰی أصْحَابِیْ مَایُوْعَدُوْنَ، وَأصْحَابِيِ أمَنَۃٌ لِأُمَّتِیْ، فَإذَا ذَھَبَ أصْحَابِيْ أتٰی أمَّتِيْ مَا یُوْعَدُوْنَ۔‘‘ [1] ’’تارے آسمان کے لیے بچاؤ ہیں، جب تارے مٹ جائیں گے تو آسمان پر جس بات کا وعدہ ہے وہ آجائے گی، (یعنی قیامت آجائے گی اور آسمان پھٹ کر خراب ہوجائے گا) اور میں بچاؤ ہوں اپنے اصحاب کا، جب میں چلا جاؤں گا تو میرے اصحاب پر بھی وہ وقت آجائے گا جس کا وعدہ ہے (یعنی فتنہ وفساد اور لڑائیاں) اور میرے اصحاب بچاؤ ہیں میری امت کے لیے، جب اصحاب چلے جائیں گے تو میری امت پر وہ وقت آجائے گا جس کا وعدہ ہے۔‘‘ ۳۔ عن أبی سعید الخدری رضی اللّٰه عنہ قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ لاَ تَسُبُّوْا أصْحَابِیْ ،فَلَوْ أنَّ أحَدَ کُمْ أنْفَقَ مِثْلَ اُحُدٍ ذَھَباً مَا بَلَغَ مُدَّ أحَدِھِمْ وَلَا نَصِیْفَہٗ ‘‘ [2] ’’میرے اصحاب کو گالی نہ دو ،کیونکہ تم میں کا کوئی آدمی أحد پہاڑ کے برابربھی سونا (اللہ کی راہ میں ) خرچ کرے گا تو ان کی طرف سے خرچ کیے گئے ایک مد (تقریباً آدھا کلو) کو بھی نہیں پہنچے گا اور نہ اس سے بھی آدھے کو ۔‘‘
Flag Counter